New Fatima Blog

This blog is about khwab ki tabeer, Turkish dramas Dubbed in Urdu, Poetry, Naat and cooking videos.

Wednesday, July 17, 2019

khwab mein roti dekhna


khwab mein rotiyan dekhna
dreaming of bread
خواب میں روٹیاں دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پاکیزہ روٹیوں کا دیکھنا عیش ہے۔ اور اگر روٹی پاکیزہ نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عیش ناخوش ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ روٹی خرید کر گھر کو لے گیا ہے تو خیرو منفعت اور روزی فراخ اور مال حلال پر دلیل ہے۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو روٹی دی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو راحت پہنچائے گا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے دو تین روٹیاں پائی ہیں۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے رہائی پائے گا اور شادی اور راحت دیکھے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے نا معلوم جگہ پر آدھی روٹی پائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی آدھی عمر گزری ہے اور اگر دیکھے کہ تھوڑی روٹی پائی ہے اور اس کو کھا نہیں سکا۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت روٹیاں ہیں اور کھائی نہیں ہیں۔

دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے گرم روٹی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اندوہ پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں گرم روٹی دیکھنا عیش اور راحت پر دلیل ہے اور خشک روٹی اس کے خلاف ہے۔

چھان آٹے کا کھانا قحط اور تنگی پر دلیل ہے۔ اور گرم اور پاکیزہ روٹی کھانا بادشاہ کے عدل اور انصاف پر دلیل ہے اور باجرے کی روٹی تنگی عیش اور پرہیز گاری پر دلیل ہے اور جو کی روٹی کھانی زہد اور پرہیز گاری پر دلیل ہے اور دھان کی روٹی سختی اور کاموں کی بستگی پر دلیل ہے اور مسور اور باقلا کی روٹی غم و اندوہ پر دلیل ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے سوکھی روٹی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر روزی فراخ ہو گی۔ اور بعض کہتے ہیں کہ خواب میں پتلی روٹی کھانا کوتاہی عمر پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ گول روٹی اس کی پیشانی پر لٹکی ہوئی ہے دلیل ہے کہ درویش ہو گا۔

حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ نان کی تاویل امیر اور بزرگ اور رئیس لوگ ہیں۔ اور اگر بادشاہ خواب میں ایک روٹی دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا ملک زیادہ ہو گا۔ اور اگر سوداگر اس کا مال زیادہ ہو گا۔ اور ایک روٹی کی تاویل ایک درم سے ایک ہزار درم تک ہے۔

ہر ایک شخص کے حوصلے کے مطابق۔ اور اگر رعایا میں سے کوئی شخص دیکھے تو اس کی جائیداد اور عزت زیادہ ہو گی۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ کوئی چیز خواب میں روٹی سے بہتر نہیں ہے کیونکہ روٹی خواب میں مال حلال ہے جو بغیر محنت کے حاصل ہوتا ہے۔

اور خواب میں روٹی پکانے کی تاویل طلب معیشت میں کام کرنا ہے اور روٹی میں جلدی کرنا مال کی بزرگی حاصل کرنا ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں روٹی چار وجہ پر ہے: (1) عیش خوش (2) مال حلال (3) خیر وبرکت کا مہینہ نان خواب میں طالب مال ہے۔

اور اگر دیکھے کہ روٹی کھلی ہے۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال لڑائی اور جھگڑے سے حاصل کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر کا بیان ہے کہ نان بائی تاویل میں بادشاہ عادل ہے۔ نانخواہ (اجوائن):۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اجوائن غم و اندوہ پر دلیل ہے۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے اجوائن کسی کو دی ہے یا گرائی ہے۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا۔ اور اجوائن کو دیکھنے اور کھانے میں سوائے غم و اندوہ کے کچھ بھی منفعت نہیں۔ اور اللہ تعالیٰ ہی خوب جانتا ہے۔

Friday, July 12, 2019

khwab mein talwar dekhna


خواب میں تلوار دیکھنا
dreaming of sword
 دا نیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ تلوار میان میں عورت ہے اور بغیر میان کے مال اور مراد اور حکومت ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں 
تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے لڑکا پیدا ہو گا ۔ 

اور اگر دیکھے کہ تلوار مین سے باہر ہے ۔ تو بھی یہی تاویل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ تلوار میان میں ہے اور میان ٹوٹ گیا ہے ۔ اور تلوار سلامت ہے ۔ دلیل ہے کہ فرزند سلامت رہے گا اور اس کی ماں مرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں شمشیر برہنہ ہے اور کسی پر اٹھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس نے کسی کہنے کے لئے کچھ بات سوچی ہے ۔

اور اگر دیکھے کہ شمشیر کسی کے ماری ہے او ر کار گر نہیں ہوتی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس شخص کے بارے میں زبان کشادہ ہو گی اور اگر دیکھے کہ تلوار کسی پر جلدی کارگر ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ جس شخص نے زخم کھایا ہے ۔ اس کی نسل منقطع ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار اس کی گردن میں حائل ہے ۔

دلیل ہے کہ ولایت کی ذمی داری اس کی گردن پر ہو گی ۔ اور اگرتلوار کی حائل دراز ہے ۔ دلیل ہے کہ ولایت احتمال نہیں رکھے گا اور اگر دیکھے کہ تلوار کی حمائل کو تاہ ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ ولایت اس کے سپردکریں گے ۔ اور اگر تلوار کی حمائل کواہ ہے اور ٹوٹ گئی ہے ۔


دلیل ہے کہ وہ ولایت اس کے قبضے سے نکلے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ بغیر لڑائی کے کسی کو تلوار مای ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص مشہور ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ میں تلوار لٹکائی ہے ۔


دلیل ہے کہ اس کے فرزند آئے گا اور اگر فرزند نہیں تو حکومت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے کئی تلواریں دی ہیں ۔ دلیل ہے کہ مالدار ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ تلوار اور میان دونوں ٹوٹ گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ رزند اور اس کی ماں دونوں ہی مریں گے ۔


اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو تلوار ماری ہے او خون اس سے جاری ہوا ہے اور کپڑے آلودہ ہو گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کو مال حرام کی تہمت لگائیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار اس سے لے لی ہے ۔ دلیل ہے کہ جس کام پر وہ ہے اس سے لے لیا جائے گا ۔


اور اگر دیکھے کہ اس نے تلوار اپنی کمر پر باندھی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس لوہے کی تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام پائیدار ہو گا ۔


اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بلور کی تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑی عورت سے بہتری دیکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مروارید کی تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ اہل دین کے عمل سے قوت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس لکڑی کی تلوار ہے کہ اس کا کام کمزور ہو گا ۔


اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ٹھیکری کی تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کی بیگماے سے قوت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی تلوار کا میان ٹوٹا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ میں سے کوئی شخص مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس دو دھاری تلوار ہے ۔


دلیل ہے کہ اس کا کام رواں ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس لاجورد کی تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام پا ئیدار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی تلوا ر آئینہ کی طرح سے چمکتی ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کسی سردار کی مہربا نی اور اس سے عزت پائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں تلوار پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)فرزند(۲)ولایت(۳)دلیل(۴)منفعت(۵)دشمن پر فتح پانا اور خواب میں تلوار بنانے والا شخص قوی مرد اور فصیح زبان ہے ۔

khwab mein dhaal dekhna

خواب میں ڈھال دیکھنا
khwab mein dhaal dekhna


khwab mein dhaal dekhna, خواب میں ڈھال دیکھنا


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایہ خواب میں ڈھال کو ہاتھ میں رکھنا دلیل یہ ہے کہ بادشاہ کے لوگوں سے اس کو کو امن ہوگا- اور اگر وہ ڈھال کے ساتھ ہتھیار بھی دیکھے تو ایسے مریض پر دلیل ہے- جو دوستوں اور بھائیوں کوبرائی سے بچاتا ہے- اور اگر دیکھے کے ڈھال زمین پر رکھی ہے تواس کی کسی فاضل 
-شخص سے ملاقات ہوگی 

حضرت جعفر صادق رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈھال دیکھنا چھے وجہ پر ہےبھائی، دوست، قوت پر، زنانہ امن۔ ڈھال کی بزرگی کے مطابق عزت ملے گی- خواب میں ڈھال دیکھنا بچاؤ کی علامت ہے کبھی اس کی تعبیر روزے سے بھی کی جاتی ہے۔ کبھی ڈھال کی تجاویز دوست سے بھی کی جاتی ہے بعض علما ڈھال کی تعبیر کے مطابق حدا ترس عظیم ہستی تمام فضائل میں اپنے بھائیوں کے ہم عصر اور ان کی حفاظت کرنے والے آدمی پر دلالت کرتا ہے- سفید رنگ کی ڈھال دیکھنا نا پسندیدہ آدمی پر دلالت کرتی ہیں 

سبز رنگ کی ڈھال دیکھنا حوشحال آدمی پر دلالت کرتی ہے - کالا رنگ دولت مند آدمی پر دلالت کرتا ہے اگر کسی نے دیکھا کہ ڈھال کے ساتھ ساتھ اسلحہ بھی ہے تو اس کو دشمن نقصان نہیں پہنچا سکتے- اگر کوئی تاجر اپنے مال کے ساتھ ڈھال دیکھیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنا مال قسم کھا کر دیتا ہے- اگر صاحب اولاد ایسا خواب دیکھے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی اولاد اس کی کفیل ہوگی اور اوپر تکلیف مصیبتوں اور پریشانیوں سے بچائے گی ۔ اگر کوئی شخص ڈھال کو استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو بچاتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی مضبوط آدمی کو ہاتھ بنالے گا اور دشمن پر غلبہ حاصل کرے گا- سنہری ڈھال دیکھنا خوبصورت بیوی کے ملنے کی دنیا اور اگر ڈھال نہ ہو دو بری عورت ملنے کی دلیل ہے