Ad 1

khwab mein ababeel dekhna ki tabeer

خواب میں اَبابِیْل دیکھنا
khwab mein ababeel dekhna
پرستو (ابابیل)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس ابابیل ہے یا کسی نے اس
کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ جس سے جدا تھا۔ پھر انس حاصل کرے گا۔ اور اس کے مقام میں قرار پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ ابابیل کو مارا یا ہاتھ سے گرایا ہے تو دلیل ہے کہ جس سے محبت رکھتا ہے اس سے جدائی ڈھونڈے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ ابابیل کا خواب میں دینا مالدار اور با خرد شخص ہے اور اگر ابابیل مادہ کو
دیکھے
 تو عورت خرد مند و تو نگر ہے اور اگر دیکھے کہ ابابیل اس سے اڑ گیا ہے تو دلیل ہے کہ مرد سے دولت جدا ہوگی اور اگر دیکھے کہ
ابانی اس کے ہاتھ میں مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دوست مرے گا اور اندوه و غم دیکھے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے
 فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے ابابیل کو پکڑا ہے تو اس امرکی
دلیل ہے کہ وہ غموں سے نجات پائے گا اور خوف اور دہشت سے امن میں ہو گا۔
newfatimablog.com
-------------
خواب میں اَبابِیْل دیکھنا,khwab mein ababeel dekhna



 

Post a Comment

0 Comments