*🌸Shaitan kahan per rehtay hain
parhen kahen ap ky ghar per to nhain rehtay
Shaitan kahan per rehtay hain? I n which houses devils stay?
*شیاطین کن گھروں میں بسیرا کرتے ہیں؟*
جہاں داخل ہوتے وقت *بِسْمِ اللَّهِ* نہ پڑھی جائے۔ (صحیح مسلم:5262)
جہاں تلاوتِ قرآن مجید کا اہتمام نہ کیا جاتا ہو۔ (صحیح مسلم:1824)
جہاں اللّٰه کا ذکر نہ کیا جاتا ہو۔ (سورہ الزخرف 36 ، صحیح ابو داؤد: 5077)
جہاں نوافل کا اہتمام بالکل نہ کیا جاتا ہو۔( صحیح بخاری: 3269 ، صحیح مسلم:1825)
جہاں کھانا کھاتے وقت *بِسْمِ اللَّهِ* نہ پڑھی جائے۔ (صحیح مسلم:5262)
جہاں کھانا بائیں ہاتھ سے کھایا جائے۔ (صحیح مسلم:5265)
جہاں سوتے وقت دعا اور اللّٰه کا ذکر نہ کیا جائے۔ (صحیح بخاری:3295، 1142 ، السلسلۃ الصحیحہ 264)
جہاں رات کے داخل ہوتے وقت دروازے اور کھڑکیوں کو بند نہ کیا جائے۔ ( صحیح بخاری: 3304)
جہاں رات کے داخل ہوتے وقت بلا ضرورت بچوں کو گھر سے باہر جانے دیا جائے۔ (صحیح بخاری: 5623)
جہاں گھر میں اپنی اور مہمان کی ضرورت سے بڑھ کر بستر اور بچھونا ہو۔ ( صحیح مسلم: 5452)
جہاں تنہائی میں غیر محرم مرد و عورت کا اختلاط ہو۔ (صحیح الترمذی:2165)
جہاں میاں بیوی صحبت کے وقت دعا کا اہتمام نہیں کرتے۔ (صحیح بخاری: 7396، صحیح مسلم: 3533)
جہاں بیت الخلاء میں جاتے وقت دعا نہ پڑھی جائے۔ (صحیح ابو داؤد:6)
📿📚🕋👏🏾🕌⌚📿
0 Comments