Ja kar koe tayba mein ye aqa ko bataiy | جا کر کوئی طیبہ میں یہ آقا ﷺ کو بتاۓ

 

جا کر کوئی طیبہ میں یہ آقا ﷺ کو بتاۓ
گزرے ھوۓ لمحوں کی بہت یاد ستاۓ
مت چھیڑ صبا مجھ کو ابھی زخم ہرے ھیں
ایسا نہ ھو پھر آنکھ سے آنسو نکل آۓ
دنیا میں فقط آپ ﷺ کی ھستی ھے وہ ھستی
یارسول اللَّهُ ﷺ
جس سے کہ اجالا ھی اجالا نظر آۓ
پھر ماں سی مجھے گود کی ٹھنڈک ھوئی حاصل
ھیں یاد مجھے گنبدِ خضرا تیرے ساۓ
جب سے سوئے بطحا کا یہ شیدائی ہوا ہے
تب سے دلِ بے تاب کہیں چین نہ پائے
مجھ سے کوئی یہ مال، یہ دولت سبھی لے کر
لوٹا دے وہ پل جو تھے مدینے میں بِتائے
پھر آئے بُلاوا مجھے دربارِ نبی ﷺ سے
اللہ کبھی خیر سے یہ دن بھی دکھائے
ایمان کسی شخص کا کامل نہیں ہوتا
جب تک کہ وہ سرکار ﷺ پہ ایمان نہ لائے
احمد رہے تا عمر اسی در کا ہی نوکر
اے کاش اسی در پہ اسے موت بھی آئے

Post a Comment

0 Comments