khwab mein loha dekhna ki tabeer
dreaming of iron
خواب میں لوہا دیکھنا کی تعبیر
ڈریمنگ آف آئرن

آہن (لوہا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ معمولی آہن کا خواب میں دیکھنا خادم ہے۔ ورنہ بقدر آہن دنیا کا مال ملے گا اور
اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے خواب میں لوہا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس لوہے کی قدر پر کوئی اس کو دنیاوی مال دے گا۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لوہے کا دیکھنا صلاحیت اور بادشاہت سے نسبت رکھتا ہے۔ چنانچہ حق تعالی
نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے- وانزلنا  الحديد فيه باس  شديد ومنافع  للناس ( ہم نے آہن کو اتارا- اس میں سخت لڑائی اور لوگوں
کے لئے فائدے  ہیں-)
اگر دیکھے کہ لوہے کو پھر سے نکالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو سختی پیش آئے گی- فرمان حق تعالی ہے قل كونواحجارة أو حديدا
أو خلقا اكثر في صدورکم (کہہ دو کہ تم پتھریا لوہا ہو جاؤ یا اس سے بھی بڑھ کر کوئی ایسی مخلوق جو تمہارے خیال میں آئے-)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ آہنگر ہے تو یہ خواب ميں حیر  اور منفعت  ہے۔ حالانکہ وہ آہنگروں
کرتاہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ کسی کے ساتھ جھگڑا ہو گا اور اگر یہ خود آہنگر ہے تو یہ خواب خیر و منفعت  کی دلیل ہے
اور بعض اہل تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ آہنگر کی تاویل بادشاہ اور بزرگ ہے جو کہ عادل اور انصاف کرنے والا ہو
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ دیکھنا آہنگر کو خواب میں جبکہ وہ معروف اور واقف ہو تو بادشاہی کی دلیل ہے
اور اگر معروف کو نہ دیکھے تو جو کچھ دیکھا ہو گا اس کی نیک اور بد تعبیر آہنگر کی طرف رجوع کرے گی اور اگر خواب میں دیکھے کہ لوہے یا
پیتل کو گلاتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص لوگوں کی ،غیت کرتا ہے اور برا کہتا ہے۔
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو چیز خواب میں لوہے کی خواہ سوزن {۱۳۸} رکھے - دلیل نفع اور قوت اور
ولایت اور توانائی (۱۳۹) اور دشمن پرفتخ پانے کی ہے۔


khwab mein loha dekhna ki tabeer, dreaming of iron