Ad 1

khwab mein gosht ka tukra khana ki tabeer

dreaming of eating meat piece
khwab mein gosht ka tukra khana ki tabeer
ڈریمنگ آف ایٹنگ
 خواب میں گوشت کا ٹُکْڑا كھانا کی تعبیر 
اگر دیکھے کے بکری  کو زبح کیا اور اس کا گوشت کھایا ہے تو عورت سے ان
 کی ضرورت پوری ہوگی۔

اور اگر دیکھے کہ بکری کو گوشت کے لیے ذبخ نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے نکاح کرے گا۔

 اور اس سے فائدہ نہ دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کو گھر سے باہر نکال دیا ہے عورت کو طلاق دے گا۔
 اور دیکھے کہ بکریوں کا ریوڑ گھر میں رکھتا ہے یا کسی اور جگہ ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو مال اورنعمت اور
غنیمت حاصل ہوگی۔
@NEWFATIMABLOG.COM
اور اگر دیکھے کہ بکریوں کا ریوڑ اور جنگل میں چراتا ہے اور جہاں چاہتا ہے لے جاتا ہے تو دلیل ہے کہ عرب یا عجم
کی ولایت پر حاکم ہوگا۔

حضرت جابرمغربی نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بکری کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہوگا اور جلدی شفاء پائے گا۔

 بکری کا چمڑا اور پشم اور دودھ کو خواب میں دیکھنا خیر اور برکت ہے اور مال ہے 

جو اس کو ملے گا اور اگر دیکھے کہ بکری کا بچہ اس کوکسی نے دیا ہے یاپایا ہے یاخود خریدار ہے تودلیل ہے کہ اس کے یہاں مبارک لڑکا پیدا ہوگا۔ 

اور اگر بکری کے بچے کومارا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہوگا اور اگر دیکھے کہ بکری کا پچہ کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ فرزند کے مال سے کچھ کھائے گا۔

حضرت جعفر صادق نے فرمایا ہے کہ زبکرا خواب میں لشکر کا مقدمہ ہے اور اگر بکرا پایا اور اس پر بیٹھا تو دلیل ہے کہ اس ملک کا سردار ہوگا۔

 اور اگر صاحب خواب عام لوگوں میں سے ہے تو دلیل ہے کہ اس کی سردار کر سے محبت ہوگی اور مالدار ہوگا۔

حضرت جعفر صادق نے فرمایا ہے کہ میں نے پیغمبر علیہ الصلوة والسلام سے سنا ہے کہ آپ نے فرمایا ہے کہ کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ بکرا خرید کر گھر لے گیا ہے 

تودلیل ہے کہ اس کی تنگی اور درویشی دور ہوگی اور بکری فروش کو خواب میں دیکھنا ایسے کا خواب میں دیکھنا ہے کہ جو مردوں اور عوتوں کو جمع کرتا ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے کہ بکری کو خواب میں دیکھنا اور اس کا گوشت کھانامال جمع کرنا ہے۔
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کو جمع کیا ہوامال حاصل ہوگا۔

حضرت جابر مغربی رح  نے فرمایا ہے کہ بکری کا دیکھا اور کھانا اگر مزے دار اور درست ہے تو خیر اور فائدے کی
دلیل ہے اور اگر بے مزہ ہے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے۔

khwab mein gosht ka tukra khana ki tabeer,dreaming of eating meat piece
 

Post a Comment

0 Comments