khwab mein Horoscope dekhna
khwab mein burj dekhna
خواب میں برج دیکھنا
برج (باره برج )
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ حمل اور اسد اور قوس کا دیکھتا بادشاہ کا شہزادہ ہے اور جوزہ اور جوزا اور میزان اور دلو کا دیکھنا قاضی اور بادشاہی وزراء ہیں اور سرطان اور عقرب اور حوت کا دیکھنا صاحب شرط اور
بادشاہ کے شراب رار کا دیدار ہے۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ الله تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں برج حمل کو دیکھے تو اس کا کام باحشمت شخص
سے پڑے گا اور مراد پوری ہوگی۔
اور اگر برج ثور کو دیکھے تو اس کا کام جاہل اور نادان شخص سے پڑے گا اور پورا ہو گا۔
اور اگر برج جوزا کو دیکھے تو اس کا کام زبان دان اور فصیح آدمی سے پڑے گا اور مراد پوری ہوگی۔
اور اگر برج سرطان کو دیکھے تو اس کا کام ہے اصل شخص سے پڑے گا۔ اور حاجت پوری ہوگی۔ اور بزرگی اور مرتبہ پائے گا۔
اور اگر بر ج سنبلے کو دیکھے تو اس کا کام مرد کسان بے وفا سے
پڑے گا۔
اور مراد پوری نہ ہوگی اور اگر برج میزان کو دیکھے تو اس کا کام قاضی سے پڑے گا اور جو وعدہ کرے گا اس کو پورا کرے گا
اور اگر برج عقرب کو دیکھے تو مفسد شخص یا بدکار عورت سے پالا پڑے گا۔ اور اس کو زحمت اور غم پہنچے گا ۔
اور اگر برج قوس کو دیکھے تو اس کا
کام سردار اور بزرگ شخص کے ساتھ پڑے گا اور اس کی ضرورت پوری ہوگی۔
اور لوگ اس سے محبت کریں گے اور اگر برج حوت کو ویکھے تو اس کا کام مرد غریب۔ ساده دل نیک رائے مہربان اور کم سحن سے پڑے گا۔ اور ان کی مراد پوری ہوگئی۔
newfatimablog.com
0 Comments