Ad 1

khwab mein parwaz karna | khwab mein urnay ki tabeer

khwab mein parwaz karna
khwab mein urna
dreaming of flying
خواب میں پرواز کرنا 
 خواب میں اُڑْنا 
 ڈریمنگ آف فلائنگ 
پرواز کردن (اڑنا)
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پرندے کی طرح جگہ جگہ اڑتا ہے۔

 تو دلیل ہے کہ بلندی کے مطابق ستر کو جائے گا اور زمین سے اڑتا مرتبہ اور شرف کا پانا ہے۔

اور اگر دیکھے کہ سیدھا آسمان کو جانا ہے تو یہ نقصان کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ ہوا میں اس قدر اڑتا ہے کہ آسمان پر جا پہنچا ہے۔

 اور اس میں گم ہو گیا ہے اور پھر زمین پر نہیں آیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ دنیا سے بہت جلدی رحلت کرے گایعنی مرے گا۔
حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی ریکھے  کہ قبلہ کی جانب سے اڑا ہے اور سے اڑا ہے اور پھر اپنی جگہ پر آیا ہے۔

 تو دلیل ہے کہ سفر سے جلدی واپس آئے گا اور بہت سا نفع اٹھائے گا۔ خاص کر اگر پر بھی رکھتا ہے اور اگر بغیر پر کے اڑتا ہے۔

 تو دلیل ہے کہ اپنی حالت سے پھرے گا اور اگر دیکھے کہ اپنے بالاخانے سے دوسرے بالا خانے پر اڑا ہے۔

 تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے کر
دوسری عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ لگام کے ساتھ آسمان پر اڑا ہے۔ تو حج کی دلیل ہے۔

 اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر سے کسی نامعلوم گھر کی طرف اڑا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آتی ہے ۔

اور اس کو چاہئے کہ گناہوں سے توبہ کرے اور اگر دیکھے کہ پر رکھتا ہے۔ لیکن پرندوں کے پروں کے برخلاف ہیں تو دلیل ہے کہ پیار ہو کر قریب یہ ہلاکت ہو گا۔
 اور آخر کار شفاء پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ تقریب سفر کرے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اڑتا ایک وجہ پر ہے۔ اول: سفر دوم: حج۔ سوم  بزرگی۔ چہارم، تغیر
مال۔ پنجم : مرض الموت پناه بخدا۔
newfatimablog.com


Post a Comment

0 Comments