Ad 1

NAAT MEIN TO ASHIQ HOON NABI KA

میں تو عاشق ہوں نبی کا
ذکر سرور میں مجھے کھویا ہوا رہنے دو
اس پہ دنیا جو خفا ہے تو خفا رہنے دو
یا محمد کا وظیفہ ہے لبوں پر ہر دم
دل کو بس یاد محمد میں فنا رہنے دو
دل میں نبی کی یاد میں ڈیرا جمع لیا
سارے غموں سے آپکے غم میں بچا لیا
قربان جاوں یا نبی تیرے مقام پر
تو نے تو پتھروں کو بھی کلمہ پڑھا دیا
ویرانیاں نہ آئیے گی آنکھوں میں اب کبھی
خاکے در رسول کا سرمہ لگا لیا
سینے میں ہے بہارسہ میلہ لگا ھوا
جب سے تمہارے درد کو مہمان بنا لیا
غلامی رسول کا تحفہ سجا کےدیکھ
نادان ان کے در پے تو سر کو جھکا کےدیکھ
آتی ھے کیسے جوش میں رحمت حضور کی
تو داستان غم ذرانکو سنا کے دیکھ
قدموں میں تیرے ھوں گے خزانے جہاں کے
ایک بارانکے نام پے سب کچھ لٹا کے دیکھ
درد وعالام کے مارے ھوے کیا دیتے ہیں؟
ہم تو بس ان کی نگاہوں کو دعا دیتے ہیں
بندہ بننا ہےخدا کا توگدا بن انکا
جو فقیروں کو شہنشاہ بنا دیتے ہیں
عقل والوں کے نصیبوں میں کہاں ذوق جنوں
عشق والے ہیں جو ہر چیز لٹا دیتے ہیں
جب لیا نام محمد جودعا سے پہلے
میری آواز وہاں پہنچی صبا سے پہلے
دم آخر مجھے آقا کی زیارت ہوگی
ایک دن آئیں گے سرکار قضا سے پہلے
اب سے کرتا ہوں دعا پڑھ کے محمد پے درود
یہ وسیلہ بھی ضروری ہےدعا سے پہلے
ہم نے بھی اس دراقدس پہ جمعی نظرے
جس جگہ ملتا ہے منگتوں کو اصد سے پہلے
غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں
غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے
جو ہو نہ عشق مصطفی توزندگی فضول
میرے تو آپ ہی سب کچھ ہیں رحمت عالم
میں جی رہا ہوں زمانے میں آپ ہی کےلیے
ہر وقت تصور میں مدینےکی گلی ہے
اب دربدری ہے نہ غریب الوطنی ہے
وہ شمع حرم جس سے منور ہے مدینہ
کعبے کی قسم رونک کعبہ بھی وھی ہے
اس شہر میں بک جاتے ہیں خود آکے خریدار
یہ مصر کا بازار نہیں شہر نبی ہے

NAAT MEIN TO ASHIQ HOON NABI Ka


Post a Comment

0 Comments