Ad 1

khwab mein jigar dekhna

khwab mein jigar dekhna

خواب میں جگر دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جگر چھپا ہوا مال ہے۔ اگر آدمی کا جگر دیکھے تو چھپا ہوا مال پائے گا
اور خرچ کرے گا اور اگر دیکھے کہ بہت سا پکا ہوا یا بریاں کیا ہوا یا خام جگر اس کو عطا ہے تو دلیل ہے کہ حزانہ  پائے گا۔ 

گائے اور بکری کا جگر  بھی مال و متا ع کی دلیل ہے اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ جگر خواب میں دیکھنا فرزندوں پر دلیل ہے۔
چنانچہ آنحضرت صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے فرمایا ہے: اولادنا اكبادنا (ہماری اولاد ہمارے جگر ہیں۔)
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جگر کا نکلنا یا ظاہر ہونا پوشیده مال پر دلیل ہے جو ظاہر ہوگا ۔
اور بہت سا جگر پخته یا حام خزانہ پانے اور علم غیب پر دلیل ہے۔
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جگر کا خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ مال، فرزند اور ۔ دوم: دوست جو  فرزند ہو گا۔ سوم: علم۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر سے جگر کو باہر نکالا ہے یا آگ جگروں کو جلاتی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس کا مال خزانہ لے گا۔
 اور اگر یہ  خواب کوئی علم دیکھے تو دلیل ہے کہ تمام علموں کو بھول جائے گا۔
newfatimablog.com




                                     khwab mein jigar dekhna,  خواب میں جگر دیکھنا

Post a Comment

0 Comments