KHWAB MEIN RIZWAN DEKHNA

KHWAB MEIN RIZWAN DEKHNA

KHWAB MEIN JANNAT KA DARBAN DEKHNA

خواب میں رضوان دیکھنا
خواب میں جنت کا دربان دیکھنا

رضوان (بهشت کادربان)

رضوان۔ بہشت کا دربان فرشتہ  ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر رضوان کو خواب میں دیکھے دلیل

ہے کہ عذاب سے امن میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ رضوان بهشت میں کھڑا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب دنیا سے سفر کرے گا۔

اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں رضوان بادشاہ کے خزا نچی  پر دلیل ہے کہ ان کی صحبت میں رہے گا۔ کیونکہ

رضوان بہشت کا حزا نچی ہے۔

اور اگر دیکھے کہ اس کو رضوان نے یا قوت اور گوہر اور مروارید دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند دانا اور عالم پیدا ہو گا۔

چنانچہ اس کا نام علم سے مشہور عالم ہو گا۔

newfatimablog.com

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ رضوان داروغه بهشت اس کے برابر خوش و خرم ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے نرم و شاد ماں ہو گا ۔اور نعمت پائے گا۔ 

فرمان حق تعالی ہے۔ سلام عليكم طبتم فادخلوها |

خالدين و(تم پر سلامتی ہو خوش رہو اس میں ہمیشہ کے لیے  رہو)۔

اور اگر دیکھے کہ اچھی جگہ بلند پر ہے کہ بہشت کی صورت ہے اور وہ جانتا ہے کہ بہشت ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ عادل کے

ساتھ امیر کے ساتھ یا بزرگ عالم کے ساتھ مصاحبت کرے گا۔ 


اور اگر دیکھے کہ بہشت کی طرف جاتا ہے تو دلیل ہے کہ راہ حق پر رہے گا ۔

حضرت جعفر صادق رح  نے فرمایا ہے کہ خواب میں بہشت کا دیکھنا  نو  وجہ پر ہے۔ اول مال - دوم زہد ۔ سوم احسان- چارم

خوشی۔ پنجم بشارت۔ ششم ا من ہشتم حیرو برکت۔ ہشتم نعت۔ دہم سعادت

اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بہشت میں ہے تو دلیل ہے کہ دو جہان کی مرادیں پائے گا اور اس کے ہاتھ سے بہت سی خیرات ہو گی۔

 اگر مصلخ ریکھے تو دلیل ہے کہ بیماری یا بلا میں مبتلا ہو گا۔ چنانچہ اہل بہشت کا ثواب پائے گا اور عالم ہو گا اور لوگ اس |

کے علم سے نفع پائیں گے۔


newfatimablog.com





KHWAB MEIN RIZWAN DEKHNA  ,KHWAB MEIN JANNAT KA DARBAN DEKHNA  ,خواب میں رضوان دیکھنا ,خواب میں جنت کا دربان دیکھنا

Post a Comment

0 Comments