Ad 1

Garifta dil andleeb ghail gulab dekhay hain





گرفتہ دل عندلیب، گھائل گلاب دیکھے
محبتوں نے سبھی رُتوں میں عذاب دیکھے
یہ صبحِ کاذب تو رات سے بھی طویل تر ہے
 کہ جیسے صدیاں گزر گئیں آفتاب دیکھے! 
عجب نہیں ہے جو خوشبوؤں سے ہے شہر خالی
 کہ میں نے دہلیزِ قاتلاں پر گلاب دیکھے
احمد فراز

Post a Comment

0 Comments