Ad 1

khwab mein jihad karna


khwab mein jihad karna
غزا کردن 
khwab mein jihad karna, غزا کردن  ,   خواب میں جہاد کرنا


غزا کردن (جہاد کرنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ راہ خدا میں جہاد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا اور 

اس کے خویشوں کا کام نیک ہو گا اور سب بے نیاز ہو جائیں گے۔ فرمان حق تعالی ہے۔ ومن يهاجر في سبيل الله يجد في|
الأرض مراغما كثيرا وسعه۔ ( اور جو شخص راہ خدا میں ہجرت کرے گا۔ تو زمین پر بہت سا منافع اور کشائش پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے جہاد سے منہ موڑا ہے کہ اپنوں سے منہ کو پھیر لے گا۔ فرمان حق تعالی ہے۔ هل عسيتم ان تولیتم أن تفسدو في الأرض وتقطعوا ارحامکم۔ (کیا قریب ہے کہ تم منہ پھیرو اور زمین میں فساد کرو اور قطع ر حمی کرو .)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ جہاد پر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ دولت اور نعمت اور بزرگی پائے گا۔

اور قران حق تعالی ہے۔ وفضل الله المجاهدين على القاعدين اجرا عظيما۔ (اور اللہ نے جہاد کرنے والوں کو بیٹھنے والوں پر اجر عظیم عطا فرمایا ہے۔)

اور اگر دیکھے کہ اس ملک جہاد کے لئے باہر نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور لوگوں کو مغلوب کرے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کافروں کے ساتھ تھاجنگ کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمنوں پرگرفت پاۓ گا۔ 

اور اس کو روزی ملے گی اور عمردراز ہو گی۔ فرمان حق تعالی ہے۔ ولا تحسبن الله قتلوا في سبيل الله امواتا
بل احیاء عند ربهم یرزقون فرحين بما اتهم الله من فضله- (اور جو لوگ اللہ تعالی کی راہ میں قتل کئے گئے ہیں۔

 ان کو مردہ گمان نہ کرو۔ بلکہ وہ اپنے رب کے نزدیک زندہ ہیں رزق دیئے جاتے ہیں۔ جو کچھ اللہ نے ان کو اپنے فضل سے دیا ہے اس پر خوش ہیں۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جہاد کرنا چھے وجہ پر ہے۔ (۱) خیر و برکت (۲) آنخضرت کی سنت ادا کرنا (۳) دشمن پر شت پا (۳) باری سے شفاء (۵) بادشاہ کی اطاعت (۲) غنیمت پانا۔
newfatimablog.com
 




 

Post a Comment

0 Comments