صحیح بخاری
حدیث
نزول وحی
بخاری4
sahih bukhari hadith no 4
بخاری 4: اور وہ وحی کے بند ہو جانے کا حال بیان کرتے ہیں اور ( یہ بھی ) کہتے ہیں کہ ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک دن ) اس حال میں کہ میں چلا جا رہا تھا تو یکایک میں نے آسمان سے ایک آواز سنی ، میں نے اپنی نظر اٹھائی تو ( کیا دیکھتا ہوں کہ ) وہی فرشتہ جو غار حرا میں میرے پاس آیا تھا ، ایک کرسی پر زمین و آسمان کے درمیان میں معلق بیٹھا ہوا ہے ۔ میں اس ( کے دیکھنے ) سے ڈر گیا ۔ پھر لوٹ آیا تو میں نے ( گھر میں آ کر ) کہا مجھے کمبل اوڑھا دو ، مجھے کمبل اوڑھا دو ۔ پھر ( اسی موقع پر ) اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں ” اے کپڑا اوڑھنے والے اٹھ کھڑا ہو اور ( لوگوں کو عذاب الہٰی سے ) ڈرا اور اپنے پروردگار کی بڑائی بیان کر اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھا کر اور ناپاکی ( یعنی بتوں کی پرستش ) کو چھوڑ دے ۔ ( المدثر : 1 - 5 )
0 Comments