khwab mein aqal dekhna| خواب میں عقل دیکھنا خواب میں عقل دیکھنے کی تعبیر| khwab mein aqal dekhna| khwab mein aqal dekhnay ki tabeer

خواب میں عقل دیکھنا
خواب میں عقل دیکھنے کی تعبیر
khwab mein aqal dekhna
khwab mein aqal dekhnay ki tabeer

عقل
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر اپنی عقل کو آدمی کی صورت میں دیکھے اور کہے کہ میں تیری عقل ہوں اور یہ بھی جانے کہ اس کو عقل ہے۔ اگر خواب دیکھنے والا اس بات کا اہل ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی بادشاہ کے لڑکے سے صحبت ہو گی اور ناہ اس سے خیر دیکھے گا اور شاہزادہ اس کو پسند کرے گا اور مہربانی کی نظر سے اسے دیکھے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے اگر کوئی اپنی عقل کو اس صورت میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ نصیب اس کی طرف رخ کرے گا اور عزت اور مرتبہ اور دولت پائے گا۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں منقل بخت اور دولت ہے اور اگر اپنی عقل کو آدمی کی صورت پر دیکھے اور کے کہ میں تیری عقل ہوں۔ دلیل ہے کہ بخت اور دولت اس کے تابع ہو گی۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں عقل اور روح ماں باپ ہیں۔ خواہ غائب ہیں خواہ زندہ ہیں۔ دلیل
ہے کہ ان کا دیدار پھر کرے گا۔ اور اگر مرے ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ دعا اور صدقے اس کی طرف سے ان کو پہنچیں گے۔ حدیث شریف میں وارد ہے کہ ایک شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میرا مال اور جان مجھ سے جدا ہو گئے ہیں اور دونوں آدمی کی صورت پر ہیں اور میرے گھر میں آئے ہیں اور ہم تینوں بیٹھ گئے ہیں شربت نوشی میں مشغول ہو گئے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے تاویل میں فرمایا کہ عقل اس جہان کی قسمت ہے اور روح اس جہان کی قسمت ہے تیرا کام با مراد ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ عقل اور جان لڑائی اور شور کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب ملک کے بادشاہ سے جھگڑا کرے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں عقل اور روح کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (۱) نصیب اور دولت (۲) ماں اور باپ (۳) شہزادہ (۴) مال اور نعمت۔
newfatimablog.com
khwab mein aqal dekhna, khwab mein aqal dekhnay ki tabeer,

 

Post a Comment

0 Comments