Ad 1

khwab mein grave qabar dekhna

khwab mein qabar dekhna,khwab mein gor dekhna,khwab mein qabar dekhna ibn e siren,khwab mein qabar dekhna ki tabeer

 khwab mein qabar dekhna,khwab mein gor dekhna,khwab mein qabar dekhna ibn e siren,khwab mein qabar dekhna ki tabeer,dreaming of grave

خواب میں قبر دیکھنا ،  خواب میں قبر دیکھنا اِبْن سیرین ، خواب میں قبر دیکھنا کی تعبیر

گور (قبر 
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ قبر کی تاویل قید خانہ ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے اپنے لئے قبر کھودی ہے دلیل ہے کہ
اس کے احوال تنگ ہوں گے اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ قبر کی جگہ پر اپنے لئے مکان بنائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کو لوگوں
نے قبر میں رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے احوال میں مشکلات پیش آئیں گی فرمان و تعالی ہے۔ ثم اماته فاقبره ثم اذا شاء
النشره ( پھر اس کو مارا اور اسے قبر میں رکھا۔ پھر جب چاہے گا تو اس کو زندہ کھڑا کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کو قبر میں رکھا ہے اور مٹی اس کے سر پر ڈالی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے دین کا نقصان ہو گا اور دنیا سے
بغیر توبہ کے جائے گا۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو قبر میں رکھا ہے دلیل ہے کہ قید خانہ میں جائے گا اور
اگر دیکھے کہ قبر میں مرا ہے دلیل ہے کہ قید خانہ میں مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جو بارے پر قبر کھودی ہے دلیل ہے کہ اس کی
زندگی دراز ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ قبر پر کھڑا ہے دلیل ہے کہ گناہ پر قائم رہے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر اپنے آپ کو قبر میں مردہ دیکھے اور اس سے منکر و نکیر نے سوال کیا ہے۔
دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ اس سے مطالبہ کرے گا اور اگر منکر نکیر کو غلط جواب دیا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ کے عذاب میں عاجز ہو گا
اور اگر دیکھے کہ اس کو قبر سے نکال کر پھانسی دی ہے اور پھر قبر میں رکھا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر مہربانی کرے گا اور طلعت پہنائے
گا اور پھر قید خانے میں ڈالے گا اور اگر یہ خواب سوداگر نے دیکھا ہے تو اس کا شمار سوداگروں میں ہو گا۔ اور ہر ایک کا شمار اپنی جنس
کے ساتھ ہے اور ابل تعمیر کو چاہیے کہ چیزوں کا قیاس اچھی طرح کریں تا کہ مغالطے میں نہ پڑیں۔



Post a Comment

0 Comments