Ad 1

khwab mein kamar band dekhna

khwab mein  kamar band dekhna


 khwab mein  kamar band dekhna, khwab mein  kamar band dekhna ki tabeer, khwab mein  kamar band dekhna ibn siren

خواب میں کمر بند دیکھنا ، خواب میں کمر بند دیکھنا کی تعبیر ، خواب میں کمر بند دیکھنا اِبْن سیرین

حضرت ابن سیرين  نے فرما یا ہے۔ اگر دیکھے کہ کس  کر کمر  بند بندھا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی مرد اس کی پشت و پنا ه ہو گا ۔
اور بعض کہتے ہیں کہ اس کی پشت و  پنا ہ  فرزند خویش  ہیں اور اگر دیکھے کہ کمرے  بند موتی اور جواهیرات جڑے ہوے ہیں دلیل ہے  اس کی قیمت کے مطابق  مال  حاصل کرے گا اور اسی سے پشت اور  پناہ مضبوط ہوگی ۔ اور ممکن ہے کہ اسی کے  ہاں فرزند ہو ۔ جو تمام قبیلوں میں با اقبال اور بلند ہو  -
حضرت ابراہیم کی رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی کمر پر  تین چار کمر بند  بندھے ہوئے ہیں دلیل ہے کہ اس کے نوکر بہت ہوں گے ۔
 اور کہتے اس  کی عمر دراز ہو گی ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے کمر  بند  دیا ہے اور اس سے کمر باندھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ سفر کو  جائے گا اور اگر دیکھے کہ کمربند ٹوٹا ہے اور شائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مال اور زندگی کا نقصان ہو گا۔
حضرت جابر مغربی  رحمت الله علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگردیکھے کہ اس کاکمر بند جواهیرات سے جڑا ہوا  ہے۔ دلیل ہے کہ قوم کا سردار ہو  گا ۔اور اس کے اہل  بیت اس  کے باعث دولت مند ہوں گے ۔
اور اگر دیکھے کہ کمر بند لاوہے  یا تاہنے کی تلوار سے آراستہ ہے ۔تھوڑے چاہے ہوے پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے ان کو
کمر بند  بمع تلوار دیا  ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کے  لئے سفر کرے گا۔

Post a Comment

0 Comments