Ad 1

khwab mein gorhar dekhna

khwab mein gorhar dekhna, khwab mein gorhar dekhna ki tabeer, khwab mein gorhar dekhna ibn e siren


گورخر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس گور حر ہے دلیل ہے کہ اس کو غنیمت ملے گی
اور اگر دیکھے کہ گور خر بیٹھا ہوا ہے اور اس کا تابعدار ہے دلیل ہے کہ نافرمان اور گنہگار ہو گا اور اگر دیکھے کہ گور خر اس کے ساتھ جنگ کرتا ہے تو یہ کام کی سختی اور رنج کی دلیل ہے کہ اس کو پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گور خر کا شکار کیا ہے تو خیر و منفعت پر دلیل ہے

اور اگر دیکھے کہ دو  گور خر آپس میں لڑتے ہیں دلیل ہے کہ دو نابکار آدمی اس
 کے لیے جنگ کریں گے اور اگر دیکھے کہ گور حر کو گھر میں لایا ہے دلیل ہے کہ کسی بد کار آدی کو گھر میں لائے گا۔

حظرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے خواب میں گور خر کا 
 دیکھنا  مرد جاہل احمق  کا دیکھنا ہے کہ جس کو علم و عقل نہیں ہے فرمان حق تعالی ہے اولئک کالانعام بل هم اضل (وہ لوگ جو چوپاؤں جیسے ہیں بلکہ ان سے میں زیادہ گمراہ ہیں)۔

اور اگر دیکھے کہ گور خر کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ مال بہت پائے گا اور اگر دیکھے کہ گور خر پر بیٹھا اور گر پڑا ہے دلیل ہے کہ کوئی کام طلب کرے گا اور نہ پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اندھے گور خر پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ بے انداز مال پائے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ الله تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گور خر کا چمڑا اور گوشت دیکھنا  مال غنیمت اور عزت اور مرتبہ ہے اور اگر دیکھے کہ گور خر کا مغز پایا ہے دلیل ہے کہ ہزار درہم پائے گا یا اس کی محبت کی سردار سے ہو گی
 جس سے خیر اور منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ گور خر کی سری کھائی ہے دلیل ہے کہ بہت عبادت کرے گا اور دین کا رستہ قبول کرے گا اور اگر دیکھے کہ
گورخر اس کے پاس سے بھاگ گیا ہے دلیل ہے کہ مسلمانوں سے جدائی تلاش کرے گا۔


 khwab mein gorhar dekhna BAYQAR ADMI HAI.
 khwab mein gorhar ko ghar lana badqar ami ko ghar lana hai.
 khwab mein gorhar ka gosht khana  ibn e siren kehtay hai maal hai.



Post a Comment

0 Comments