Ad 1

khwab mein khutba parhna




  •  khwab mein khutba parhna izzat hai.
  •  khwab mein khutba parhna ki tabeer badshah ky liay insaf hai.
  • khwab mein khutba parhna ibn e siren ky mutabiq islam per mout hai


خطبه خواندن (خطبہ پڑھنا)


خواب میں خطبہ پڑھنا ، خواب میں خطبہ پڑھنا کی تعبیر ، خواب میں خطبہ پڑھنا اِبْن سیرین .حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ منبر پر خطبہ پڑھا ہے اور وہ اس کے اہل میں سے ہے دلیل ہے


کہ صاحب خواب عزت اور بزرگی پائے گا اور اگر اس بات کا اہل نہیں ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور بہت دیر رہے گا اور اس کو خوف و خطرہ ہو گا اور کہتے ہیں کہ اگر تو گر ہے تو درویش ہو گا اور اگر دیکھے کہ کوئی بے دین شخص خطبہ پڑتا ہے دلیل ہے کہ مسلمان ہو گا یا مرے گا۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ بادشاہ منبر پر خطبہ پڑھتا ہے اگر پادشاه مصلح ہے تو عدل کرے گا اور اگر مفسد ہے تو غائب ہو گا اور اگر دیکھے کہ عورت منبر پر خطبہ پڑھتی ہے اور لوگوں کو نصیحت کرتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا شوہر رسوا اور ذلیل ہو گا۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ خطبہ کے درمیان تروتازہ رہتا ہے دلیل ہے کہ ہر ایک کے ساتھ نیکی کرے گا اور خیر و صلاح اور منفعت پائے گا۔



khwab mein khutba parhna, khwab mein khutba parhna ki tabeer, khwab mein khutba parhna ibn e siren

Post a Comment

0 Comments