خواب میں یوز چیتا دیکھنا کی تعبیر
خواب میں ٹائگر چیتا دیکھنا کی تعبیر
خواب میں چیتا دیکھنا کی تعبیر
یوز (چیتا)
حضرت ابنِ سیرین رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ یوز یعنی چیتا خواب میں دشمن کی علامت ہوتا ہے، اور اس کی دشمنی ظاہر ہو جاتی ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ وہ کسی چیتے سے جنگ اور لڑائی کر رہا ہے اور اس پر غالب آ جاتا ہے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ وہ دشمن پر فتح پائے گا۔
کرمانی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے چیتے کو پکڑ لیا ہے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ وہ کسی دشمن کے ساتھ صحبت اور ملاقات کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چیتا اس سے بھاگ گیا تو اس کی دلیل یہ ہے کہ دشمن اس سے فرار ہو جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے چیتے اس کے مطیع ہیں تو اس کی دلیل یہ ہے کہ دشمن اس کے سامنے خوار اور ذلیل ہوں گے۔
حضرت جابر مغربی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ وہ چیتے کا گوشت کھا رہا ہے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ وہ دشمن کا مال حاصل کرے گا، بقدر اس کے جتنا گوشت کھایا ہو۔ اور بعض معبرین نے کہا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کسی چیتے کو مار ڈالا تو اس کی دلیل یہ ہے کہ اس میں کوئی خیر اور منفعت نہ ہو گی۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے چیتے کو اپنی گردن پر اٹھا رکھا ہے اور اسے لے جا رہا ہے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ وہ دشمن کا بوجھ اٹھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کئی چیتے اس کے گھر میں یا کسی جگہ آ کر بلند آوازیں نکال رہے ہیں تو اس کی دلیل یہ ہے کہ وہ شخص اپنے اعمال کے سبب رنج، تکلیف اور مصیبت میں مبتلا ہو گا، جیسا کہ چیتوں کی بلند آوازیں اس بات پر دلالت کرتی ہیں۔
واللہ اعلم بالصواب، وإلیہ المرجع والمآب، والحمد للہ اولاً وآخراً، والصلوٰۃ والسلام علی نبیہ محمد، وعلی آلہ واصحابہ اجمعین۔
newfatimablog.com
0 Comments