بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
چینل میں خوش آمدید
خواب میں ہوا دیکھنا
ابن سیرین رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ ہوا روشن اور صاف تھی تو دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگوں کی تندرستی اور معیشت خوب اور بہتر ہوگی اور ان کو راحت ملے گی۔
اور وہاں کے علماء اور اہل حکمت لوگوں کو دولت اور اقبال نصیب ہوگا۔
اور اگر دیکھے کہ ہوا تاریک تھی یا گرد و غبار والی تھی تو دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگوں کو غم اور پریشانی لاحق ہوگی۔
اور اگر دیکھے کہ ہوا سرخ تھی تو دلیل ہے کہ اس ملک میں کوئی جنگ اور فتنہ برپا ہوگا۔
اور اگر دیکھے کہ ہوا سبز تھی تو دلیل ہے کہ اس ملک میں کھیتیاں، غلے، نباتات اور سبزیاں زیادہ پیدا ہوں گی۔
اور اگر دیکھے کہ ہوا سفید اور پاکیزہ تھی تو دلیل ہے کہ ملک کے لوگوں کو نعمت اور فراخی، کسب اور معیشت حاصل ہوگی۔
حضرت کرمانی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ ہوا گرد و غبار سے پاک تھی اور سخت چل رہی تھی تو دلیل ہے کہ لوگ بیگانے بادشاہ سے محفوظ ہوں گے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بادشاہ اس ملک میں آئے گا جو انہیں رنج اور زحمت سے بچائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ کچھ تھوڑا سا حصہ ہوا کا کسی شہر یا کسی محل اور مقام کے اوپر روشن اور صاف ہے تو دلیل ہے کہ اس سال اس علاقے کے لوگوں کو نعمت، فراخی، خیر اور فائدہ حاصل ہوگا۔
اور اگر دیکھے کہ ہوا مختلف تھی تو دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگوں کا حال پریشان ہوگا۔
امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ خواب میں ہوا کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے:
اول بزرگی
دوم فائدہ
سوم تندرستی
چہارم معیشت
پنجم امن
0 Comments