Ad 1

آج سدھو موسے والا کو قتل کر دیا گیا




گزشتہ روز سیکیورٹی واپس لی گئی، آج قتل کردیا گیا، سدھو موسے والا کے قتل پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیان بھی آگیا


Sadhu moosawala killedسورس: Twitter



چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے گلوکار سدھو موسے والا کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔


اپنے ایک ٹویٹ میں بھگونت مان نے کہا وہ سدھو موسے والا کے بے رحمانہ قتل پر انتہائی صدمے میں ہیں، قتل میں ملوث کسی بھی شخص کو چھوڑا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ سدھو کے اہلِ خانہ اور دنیا بھر میں ان کے مداحوں سے اظہارِ افسوس کرتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پر امن رہیں۔


خیال رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر کے میں قتل کیا گیا ہے، گزشتہ روز پنجاب کی ریاستی حکومت نے ان سمیت 420 افراد کی سیکیورٹی ہٹائی تھی۔ سدھو موسے والا پر 30 گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں ان کے ساتھ موجود دیگر دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے بعد سدھو کو فوری طور پر مانسا کے سول ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ چکے تھے۔

یہاں یہ بھی یاد رہے کہ 29 سالہ گلوکار نے حالیہ ریاستی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر مانسا کی نشست سے الیکشن لڑا تھا تاہم وہ عام آدمی پارٹی کے ایک ایسے شخص سے الیکشن ہار گئے تھے جس کو کچھ روز پہلے ان کی اپنی ہی پارٹی نے کرپشن کے الزامات پر کابینہ سے بے دخل کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments