خواب میں مرغی دیکھنے کی تعبیر|khwab mein murghi ko dekhna

السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہو

ناظرین! ہم آج آپ کو بتاتے ہیں کہ خواب میں مرغی دیکھنے کی کیا تعبیر ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب میں مرغی خادم یا کنیز کی علامت ہے۔
اگر کوئی دیکھے کہ اس نے مرغی خریدی ہے یا کسی کو دی ہے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ وہ کنیز خریدے گا یا خادم مزدوری پر رکھے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی اور بے شمار مرغیاں ہیں تو اس کی دلیل ہے کہ وہ ریاست اور سرداری پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغی کا گوشت کھایا ہے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ اسی قدر خادموں سے مال اور نعمت حاصل کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغی ذبح کی ہے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ اس کا یا اس کے غلام کا فرزند پیدا ہوگا، یا اس کی کنیز کسی بلا میں مبتلا ہو جائے گی۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس مرغی کا انڈا ہے تو اس کی دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکی پیدا ہوگی یا خادموں کے ذریعے مال حاصل کرے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب میں مرغی باجمال عورت کی علامت ہے،
اور سیاہ مرغی دیکھنا چتکبری مرغی دیکھنے سے بہتر ہے۔
اور اگر کوئی دیکھے کہ مرغی نے اس کے گھر میں مرغے کی طرح آواز دی ہے تو اس کی دلیل ہے کہ صاحبِ خواب ناپسندیدہ بات کہے گا۔

حضرت اسماعیل اشعث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خواب میں مرغی کا بچہ تین وجہ پر ہوتا ہے:
اول: خوبصورت عورت
دوم: کنیز
سوم: خادم


Post a Comment

0 Comments