نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھنے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
حدیث شریف میں آتا ہے کہ جس نے مجھے خواب میں دیکھا وہ اس نے مجھ ہی کو دیکھا کیونکہ شیطان میری شکل میں نہیں آ سکتا۔ اس لئے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خواب میں زیارت ہونا مبارک ہے مگر اس کو بزرگی کی دلیل نہیں سمجھنا چاہیے۔ اصل بات یہ ہے کہ بیداری میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کی پیروی کی جائے جو اتباع اس سنت کا احتمام کرتا ہو وہ انشاءاللہ اللہ کے ہاں مقبول ہے اور جو شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت سے منحرف ہے وہ مردود ہے خواہ اس کو روزانہ زیارت ہی کیوں نہ ہوتی ہو
0 Comments