Ad 1

Khwab Mein Mimber Dekhna

م,Khwab Mein Mimber Dekhna ki tabeer,khwab mein mimber dekhna,


Khwab Mein Mimber Dekhna.Khwab Mein Mimber Dekhna ki tabeer
Khwab Mein Mimber Dekhna

خواب میں منبر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منبر سلطان اہل اسلام ہے اور جو خیر اور شر منبر میں دیکھی جائے اس کی تاویل سلطان پر واقع ہوتی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ وہ منبر پر چڑھا ہے اور حکمت و علم کا خطبہ پڑھا ہے۔ اگر اہل علم میں سے نہیں ہے دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا اس کے خویشوں میں سے کوئی عالم ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ منبر پر شعر پڑھے ہیں یا خلاف شریعت باتیں کی ہیں دلیل ہے کہ اہل اسلام میں بدینی اور بدعت کی باتوں سے رسوا ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کو پھانسی پر لٹکائیں گے۔ اور اگر بادشاہ دیکھے کہ منبر پر چڑھا ہے اور منبر گرا یا ٹوٹا ہے دلیل ہے کہ بادشاہی سے معزول ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ منبر پر چڑھا ہے اور پورا خطبہ پڑھ کر نیچے اترا ہے۔ دلیل ہے کہ خطبات سے معزول ہو گا۔ اور اگر عورت دیکھے کہ منبر پر لوگوں کو علم اور حکمت کی باتیں سناتی ہیں۔دلیل ہے کہ رسوا ہو گی کیونکہ عورتوں کے لئے حکمت اور علم کا خطبہ پڑھنا لوگوں کے درمیان روا نہیں ہے۔
اور مردوں کے لئے بھی عورتوں کے درمیان پڑھنا جائز نہیں ہے۔ اور اگر دیکھے کہ منبر پر سے گرا ہے خواہ عالم ہو یا جاہل۔ دلیل ہے کہ عزت سے کرے گا اور لوگوں میں ذلیل اور رسوا ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔
اگر دیکھے کہ منبر پر چڑھا ہے۔ دلیل ہے کہ عالم اور مصلح اور دیندا ہو گا اور بزرگی اور عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر مفسد ہے تو اس کو چوری میں پکڑ کر پھانسی پر لٹکائیں گے۔اور جس قدر منبر بڑا اور پاکیزہ دیکھے گا اسی قدر عزت اور مرتبہ پائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں منبر کو دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) بادشاہ (2) قاضی (3) امام (4) خطیب (5) پھانسی پر لٹکانا۔

 

Post a Comment

0 Comments