Ad 1

Khwab Mein Kuch Likhna

dream of writing a letter,dream of writing poetry,dream of writing something,ل,Khwab Mein Kuch Likhna,خواب میں کچھ لکھنا,

خواب میں کچھ لکھنا,Khwab Mein Kuch Likhna ,ل,dream of writing a letter,dream of writing poetry,dream of writing something,
خواب میں کچھ لکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے اگر لکھنے والا دیکھے کہ اس نے کچھ لکھا ہے دلیل ہے کہ مکر اور حیلے سے کسی کا مال لے گا اور ناکرونی کام کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بادشاہ 
کے لئے کچھ لکھا ہے۔ دلیل ہے کہ مال و نعمت بہت پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ عام لوگوں کے لئے کچھ لکھا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے مکر اور حیلے سے لوگوں کو پریشان کرے گا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اچانک منشی بنا ہے دلیل ہے مکر اور حیلے سے روزی کمائے گا اور اگر عالم شخص ہے اور دیکھے کہ لکھنے کا کام کرتا ہے۔
دلیل ہے کہ خیرو منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شعرا ور غزل اور افسانہ لکھتا ہے دلیل ہے کہ دنیا کے کام میں لگے گا۔ اور آخرت کے کام کو بھولے گا۔ اور اگر دیکھے کہ قرآن مجید اور توحید اور دعا لکھتا ہے۔ دلیل ہے کہ خیرو نفع پائے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے خون کی سیاہی سے خط کو لکھا ہے تو دلیل ہے کہ وہ سود کا ممسک لکھے گا۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر منشی خواب میں د یکھے کہ اس نے کسی سردار کو خط لکھا ہے۔
اگر صالح ہے تو اس کے دین اور دیانت کے ضائع ہونے پر دلیل ہے اور اگر بدکار ہے تو توبہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سرخی کے ساتھ لکھتا ہے تو دنیا کی عیش و عشرت پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ زردی سے لکھتا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ سبزی کے ساتھ لکھتا ہے دلیل ہے کہ اس کا نام خیر اور خوشی سے ملک میں مشہور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سونے اور چاندی سے لکھتا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے خیرو منفعت پائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لکھنا چار وجہ پر ہے: (1) خیرو منفعت (2) مال اور نعمت (3) مکراور حیلے سے کچھ حاصل کرنا۔ (4) معطل ہونا۔

خواب میں کچھ لکھنا,Khwab Mein Kuch Likhna ,ل,dream of writing a letter,dream of writing poetry,dream of writing something,

Post a Comment

0 Comments