kia ghalti se khanay peenay se roza toot jata hai Balgham ke nighalnay se roza toot jata hai - Mufti Siddique offical

کیا غلطی سے کھانے پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ بلغم کے نگلنے سے روزہ 

ٹوٹتا ہے یا نہیں؟ – مفتی صدیق

kia ghalti se khanay peenay se roza toot jata hai Balgham ke nighalnay se roza toot jata hai - Mufti Siddique offical 

پھر سوال ہے کہ روزے کی حالت میں اکثر اوقات بہت زیادہ تھوک آتا ہے، کیا ایسی حالت میں تھوک نگل سکتے ہیں؟ کیونکہ نماز پڑھنے کے دوران اس میں کافی مشکل پیش آتی ہے۔ یہ ہر ایک کو نہیں ہوتا، کچھ لوگوں کو یہ تکلیف ہوتی ہے۔

اس کا جواب یہ ہے کہ تھوک نگلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، مگر تھوک جمع کر کے نگلنا مکروہ ہے۔

اسی طرح سوال ہے کہ کسی شخص کو نزلہ ہے اور اس نے روزہ بھی رکھا ہوا ہے، اور نزلے میں بلغم آنا لازمی ہے۔ اگر اتفاق سے بلغم پیٹ میں چلا جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟

تو بلغم کے نگلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، تاہم بلغم کو نگلنا اچھی بات نہیں ہے۔ بعض لوگ کھینچ کر بلغم نگلتے ہیں، یہ اچھا عمل نہیں ہے، اور پاکیزہ طبیعت رکھنے والے لوگ اسے پسند نہیں کرتے۔ بہرحال اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

سوال ہے کہ اگر کسی کے حلق میں مکھی یا مچھر چلا جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟

اگر مکھی، مچھر، دھواں یا گرد و غبار خود بخود حلق میں چلا جائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔ لیکن اگر جان بوجھ کر نگلا جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ اگر سانس کے ذریعے یا منہ کے راستے بغیر ارادے کے اندر چلا جائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا، کیونکہ یہ غذا نہیں بلکہ ایک اتفاقی عمل ہے۔

پھر سوال ہے کہ آنکھ، ناک اور کان میں دوائی ڈالنے سے روزے پر کیا اثر پڑتا ہے؟ اور زخم پر دوائی لگانے سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں؟

اس کا جواب یہ ہے کہ آنکھ میں دوائی ڈالنے سے یا زخم پر مرہم یا دوائی لگانے سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ لیکن ناک اور کان میں دوائی ڈالنے سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے۔

اگر زخم سر یا پیٹ میں اس قدر گہرا ہو کہ دوائی اندر تک پہنچ جائے، تو اس صورت میں روزہ ٹوٹ جائے گا۔

ایک سوال یہ بھی ہے کہ آنکھ میں دوائی ڈالنے سے حلق میں اثر محسوس ہوتا ہے، جبکہ کان میں ڈالنے سے ایسا نہیں ہوتا، پھر بھی کان میں دوائی ڈالنے سے روزہ کیوں ٹوٹتا ہے؟

اس کے جواب میں عرض ہے کہ تحقیق کے مطابق علماء کی کتب میں یہی لکھا ہے کہ آنکھ میں ڈالی گئی دوا براہ راست حلق یا دماغ تک نہیں پہنچتی، اس لیے روزہ نہیں ٹوٹتا، جبکہ کان میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

آخر میں سوال ہے کہ اگر کوئی روزے کی حالت میں بھول کر کھا پی لے اور بعد میں یاد آئے کہ وہ روزے سے ہے، تو کیا حکم ہے؟

تو اگر کوئی بھول کر کھا پی لے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ لیکن اگر کھاتے پیتے یاد آ جائے تو فوراً رک جانا چاہیے۔ اگر بھول کی حالت میں کھانا یا پانی حلق سے نیچے چلا گیا تو بھی روزہ نہیں ٹوٹتا۔

البتہ اگر یاد آنے کے بعد بھی وہ جان بوجھ کر نگل لے، تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔ ایسی صورت میں صرف قضا لازم ہوگی، کفارہ نہیں۔

Post a Comment

0 Comments