کیا خون نکلنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟| Kia hoon nikalnay se roza toot jata hai| kia surma lagany se roza toot jata hai | kia ahtalam se roza toot jata hai
سوال یہ ہے کیا خون نکلنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ میرا روزہ تھا، تقریباً دو بجے میرا ہاتھ کٹ گیا، کافی خون نکل گیا، کیا میرا روزہ ٹوٹ گیا؟
تو جواب یہ ہے کہ خون نکلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
پھر سوال ہے کہ دانت سے کسی وجہ سے خون نکل پڑے تو کیا روزہ اور وضو ٹوٹ جائے گا؟
جواب یہ ہے کہ وضو تو خون نکلنے سے ٹوٹ جائے گا، اور روزے میں تفصیل یہ ہے کہ اگر خون حلق سے نیچے چلا گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا، ورنہ نہیں۔
اسی طرح سوال ہے کہ اگر دانتوں سے خون آتا ہو اور اس کا علاج بھی اپنی طاقت کے مطابق کیا، اور پھر بھی دانتوں کا خون بند نہ ہو تو کیا اس حالت میں روزہ رکھا جائے یا نہیں؟ اگر خون کی مقدار تھوک میں برابر ہو؟
تو جواب یہ ہے کہ اگر خون اندر نہ جائے تو روزہ صحیح ہے۔
پھر سوال ہے کہ اگر روزے کی نیت بھول جائے تو کیا روزہ نہیں ہوگا؟ دانت میں تکلیف کے باعث دانت نکالنا پڑا تو کیا دوبارہ روزہ رکھنا پڑے گا یا روزہ ہو گیا؟
تو جواب یہ ہے کہ نیت دل کے ارادے کو کہتے ہیں۔ جب روزہ رکھنے کا ارادہ کر لیا تو نیت ہو گئی، زبان سے نیت کے الفاظ کہنا ضروری نہیں ہے۔
دانت نکالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، بشرطیکہ خون حلق میں نہ گیا ہو۔ اگر دانت نکلوایا ہے اور خون تھوک کر باہر نکال دیا ہے تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔
پھر سوال ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں سرمہ لگانے سے اور آئینہ دیکھنے سے روزہ مکروہ ہو جاتا ہے؟
تو جواب یہ ہے کہ نہ روزہ ٹوٹتا ہے اور نہ مکروہ ہوتا ہے۔
پھر سوال ہے کہ سر یا پورے جسم پر تیل لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟
تو جواب یہ ہے کہ سر پر یا بدن کے کسی بھی حصے پر تیل لگانے سے روزے میں کوئی فرق نہیں آتا۔
سوال یہ ہے کہ روزے کی حالت میں آنکھوں میں سرمہ ڈالنے، جسم پر تیل لگانے اور سوتے میں احتلام ہو جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
تو جواب یہ ہے کہ ان صورتوں میں روزہ نہیں ٹوٹتا۔
پھر سوال ہے کہ اگر کسی کو دن کے وقت غسل واجب ہو جائے تو کیا اس کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ اگر نہیں ٹوٹتا تو غسل کیسے کیا جائے؟
تو جواب یہ ہے کہ اگر روزے کی حالت میں احتلام ہو جائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔ روزہ دار کو غسل کرتے وقت اس بات کا اہتمام کرنا چاہیے کہ پانی حلق سے نیچے نہ اترے اور نہ ناک کے ذریعے دماغ تک پہنچے۔
اس لیے کلی کرتے وقت غرغرا نہیں کرنا چاہیے اور ناک میں پانی زیادہ اوپر نہیں چڑھانا چاہیے، کیونکہ اگر پانی نیچے چلا گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ تاہم اس صورت میں قضا لازم ہوگی، کفارہ نہیں ہوگا۔
سوال یہ ہے کہ ٹوتھ پیسٹ سے دانت صاف کرنے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب یہ ہے کہ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال روزے کی حالت میں مکروہ ہے، تاہم اگر وہ حلق میں نہ جائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔
پھر سوال ہے کہ اگر چھوٹے بچے کو بوسہ دے دیا جائے…
0 Comments