مجھے نہ دیکھ کریمی پہ رکھ نظر اپنی
گنہگار ہوں میں میرے پالنے والے
ہمیں وہ اپنا کہتے ہیں محبت ہو تو ایسی ہو
ہمیں رکھتے ہیں نظروں میں عنایت ہو تو ایسی ہو
حسین ابن علی نے کربلا میں کر دیا ثابت
رہے جاری جو نیزے پر
تلاوت ہو تو ایسی ہو
ہمیں وہ اپنا کہتے ہیں محبت ہو تو ایسی ہو
محمد کی ولادت پر ہوئے سب کو عطاء بیٹے
اسے میلاد کہتے ہیں ولادت ہو تو ایسی ہو
ہمیں رکھتے ہیں نظروں میں عنایت ہو تو ایسی ہو
0 Comments