Ad 1

راہ خدا میں جان لٹائی حسین نے |Rah e Khuda mein jaan luttai hussain ny

 اللہم صلی علی محمد وعلی ال محمد 

راہ خدا میں جان لٹائی حسین نے 

دین نبی کی شان بچائی حسین نے 

سر کو کٹا کر کرب و بلا کی زمین پر 

ظلم و ستم کی اگ بجھائی حسین نے 

بھائی بھتیجے بیٹے لٹا کر 

دین نبی کی لاش بچائی حسین نے 

اب حشر تک سر کو نہ اٹھا پائے گا کوئی یزید 

کربل میں ایسی دھول چٹائی حسین نے 

اہل یزید مر کہ  زمیں بوس ہو گئے 

شمشیر حیدری جو چلائی حسین نے 

بجھنے لگی تھی ظلم کی اندھی سے شمع

لو اس کی اپنے خون سے بڑھائی حسین نے 

یہ بات کیا ہے فلسفہ موت و حیات کو 

کربل میں دے کے جان بتائی حسین نے 

راہ خدا میں جان لٹائی حسین نے 

دین نبی کی جان بچائی حسین نے 

اب حشر تک سر کو نہ اٹھا پائے گا کوئی یزید 

کربل میں ایسی دھول چٹائی حسین نے

Post a Comment

0 Comments