Ad 1

کب تلک مُنتظر ہم رہیں یا نبیﷺ اپنا جلوۂ اطہر دکھا دیجیے |Kab Talaq Muntazir Hum Rahain Ya Nabi Apna Jalwa e Athar Dekha Dijiay



کب تلک مُنتظر ہم رہیں یا نبیﷺ اپنا جلوۂ اطہر دکھا دیجیے

ہم فقیروں کی یا احمد مجتبیٰﷺ پیاس قلب و نظر کی بُجھا دیجیے

آپؐ زینت ازل کی ہیں خیرالوراﷺ آپؐ رونق ابد کی ہیں صلے علیٰ

آپ خیر البشرﷺ وجہ کون و مکاں، پار بیڑا ہمارا لگا دیجیے

عرش والے بھی تیرے ثنا خواں ہیں اور ملائک تیرے در کے دربان ہیں

تیرے دربار عالی کی کیا شان ہے اپنے قدموں میں ہم کو بُلا لیجیے



رنج و الم سے کر دو ہم کو بری خُشک ہے دل کی کھیتی یہ کر دو ہری

تشنگی بے کلی تیرگی یا نبیﷺ رہگزاروں سے دل کی ہٹا دیجیے

بے عمل ہم سراپا گُنہ گار ہیں، آہ و گِریہ سے ہم کو جِلا دیجیے

سب سے اونچا ہے رُتبوں میں رُتبہ تیرا چُومتے ہیں ملائک بھی روضہ تیرا

چاہتیں دل میں ہیں، سر میں سودا تیرا در پہ عشرت کو اپنے بُلا لیجیے

عشرت لکھنوی

Post a Comment

0 Comments