Ad 1

میں بندۂ عاصی ہوں، خطا کار ہوں، مولا | Mein Banda E Asi Hoon Khata Kar Hoon Mola


میں بندۂ عاصی ہوں، خطا کار ہوں، مولا 

لیکن تیری رحمت کا طلب گار ہوں، مولا 

پھر بھی تیری رحمت کا طلب گار ہوں، مولا 

میں بندۂ عاصی ہوں، خطا کار ہوں، مولا

وابستہ ہے امید مری تیرے کرم سے

وابستہ ہے امید مری تیرے کرم سے

تیرا ہوں، فقط تیرا پرستار ہوں، مولا

تیرا ہوں، فقط تیرا پرستار ہوں، مولا

میں بندۂ عاصی ہوں، خطا کار ہوں، مولا

باہر کے اجالے مجھے کیا راہ سجھائیں

باہر کے اجالے مجھے کیا راہ سجھائیں

اندر کے اندھیروں میں گرفتار ہوں، مولا

اندر کے اندھیروں میں گرفتار ہوں، مولا 

میں بندۂ عاصی ہوں، خطا کار ہوں، مولا

جن میں سے گزر جاؤں وہ در کھول دے مجھ میں

 جن میں سے گزر جاؤں وہ در کھول دے مجھ میں

خود اپنے ہی رستے کی میں دیوار ہوں، مولا

 خود اپنے ہی رستے کی میں دیوار ہوں، مولا

 میں بندۂ عاصی ہوں، خطا کار ہوں، مولا

اک تیرا اشارہ ہو اور آسان ہو مشکل اک تیرا اشارہ ہو اور آسان ہو مشکل

اک لہر اٹھے اور میں اس پار ہوں، مولا 

اک لہر اٹھے اور میں اس پار ہوں، مولا میں بندۂ عاصی ہوں، خطا کار ہوں، مولا

Post a Comment

0 Comments