Ad 1

Mere Ulfat Madine Sy Youn Hi Nahin Mere Aqa Ka Roza Madine Mein Hai | میری الفت مدینے سے یوں ہی نہیں

Mere Ulfat Madine Sy Youn Hi Nahin Mere Aqa Ka Roza Madine Mein Hai |  میری الفت مدینے سے یوں ہی نہیں 

 میری الفت مدینے سے یوں ہی نہیں 

میرے آقا کا روضہ مدینے میں ہے ۔

میں مدینے کی جانب نہ کیسے کھینچوں 

میرا تو جینا مرنا مدینے میں ہے ۔


عرشِ اعظم سے جس کی بڑی شان ہے 

روضہ مصطفٰی جس کی پہچان ہے ۔

جس کا ہم پلا کوئی محلہ نہیں 

ایک ایسا محلہ مدینے میں ہے ۔


پھر مجھے موت کا کوئی خطرہ نہ ہو 

موت کیا زندگی کی بھی پروا نہ ہو۔

کاش سرکار اک بار مجھ سے کہیں 

اب تیرا مرنا جینا مدینے میں ہے ۔


جب نظر سوئے طیبہ روانہ ہوئی 

ساتھ دل بھی گیا ساتھ جاں بھی گئی ۔

میں منیر اب رہوں گا یہاں کس لئے 

میرا سارا اثاثہ مدینے ہے ۔



Post a Comment

0 Comments