لڑنے کے لئے ہے نہ نصیحت کے لئے ہے
جس عمر میں تم ہو وہ محبت کے لئے ہے
کیا ہے جو مجھے حکم نہیں ماننے آتے
دیوانہ تو ہوتا ہی بغاوت کے لیے ہے'
-------------------------
مروت کی یہی تو انتہا ہے
تُو رسماً ساتھ ہے ، دل سے جُدا ہے !
تمھارے خواب نے ایسا ڈسا ہے
مجھے نیندوں سے ڈر لگنے لگا ہے !
Tu Rasman Sath Hay ! Dill se Juda Hay
-------------------------------
کون سا انعام ہے جو اک مرے سر پر نہیں؟
اب نظر مجھ پر ہے اُس کی، میرے لشکر پر نہیں
ناخنوں سے زخم کھا کر مت مجھے آنکھیں دکھا !
جنگُجو میدان میں لڑتے ہیں بستر پر نہیں !!
Naakhanun Se Zakhm Kha Kar Mat Mujhe Aankhain Dikhaa !!
JungJu Maidaan Mein Ladte Hain , Bistar Par Nahin
---------------------------------------------------
یہ اُس کو مان لینے کی گھڑی تھی
وہ لڑکی ظرف میں مجھ سے بڑی تھی
Yeh Us Ko Maan Lene Ki Ghari Thi
Wo Larki Zarf mien Mujh Se Badi Thi
میں رستے تھام کر بیٹھا ہوا تھا
مگر اُس کو تو جانے کی پڑی تھی !
Main Raste Thaam Kar Betha Hua Tha
Magar Us Ko Tou Jane Ki Padi Thi
------------------------------------------------------
جس پہ مرتی ہو اُسے مُڑ کے نہیں دیکھتی وہ
اور جسے مارنا ہو یار بنا لیتی ہے !
Jis Pe Marti Ho Usay Murr Ke Nahi Dekhti Wo
Aur Jise Maarna Ho Yaar Bana Leti Hay
0 Comments