غوره (کیری)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کیری کو اس کے موسم میں کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کوئی چیز رنج اور مشقت سے حاصل کرے گا۔ لیکن اس میں پائداری نہ ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کیری کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ غمناک ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے کیری فروخت کی ہے یا کسی کو دی ہے اور اس میں سے کھائی تنہا اس کا غم کم ہو جائے گا۔ اور اگر کیری گوشت کے ساتھ پکائی ہے تو بہتر ہے۔
0 Comments