Ad 1

khwab mein hazrat ishaq A.S ko dekhna

khwab mein hazrat ishaq A.S ko dekhna
,dreaming of hazrat ishaq alaih e salam
خواب میں حضرت اسحاق  علیہ السلام کو دیکھنا 
اسحق علیہ السلام
(1) خواب میں اسحق علیہ السلام کی زیارت غم و تکلیف کی علامت ہے۔ لیکن اگر اس کا بیٹا ہے تو اس کو عاق کرنے پھر اس کے
مطیع ہونے کی دلیل ہے۔
 (۲) کبھی ان کا دیدار کرنا بشارت اور خوف سے مامون ہونے کی دلیل ہوتی ہے۔
 (۳) بعض
علما تعبیر نے کہا ہے کہ اسحاق علیہ السلام کی رویت کی تعبیر رشتہ داروں کی طرف سے تکلیف پہنچے اور پھر الله تعالی کی طرف سے
اس تکلیف کے رفع ہونے سے کی جاتی ہے۔ (۳) اگر کسی نے حضرت اسحاق علیہ السلام کی زیارت ان کے حسن جمال اور
انتہائی اچھی حالت میں کی تو اس کی تعبیر یہ ہے رزق عزت و شرف و بشارت کی دولت سے مالا مال ہو گا اور اس کی نسل سے
بہت سے بادشاه روسا اور صالح لوگ پیدا ہوں گے اور اگر ان کی زیارت اچھی حالت میں نہیں کی تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب
خواب کی بینائی ختم ہو جائیگی ۔
 (۵) کبھی ان کی رویت کی تعبیر غم سے خوشی کی طرف تنگی سے وسعت کی طرف معصیت سے
اطاعت کی طرف اور نافرمانی سے فرمانبرداری کی طرف رجوع سے کی جاتی ہے۔ 
(۱) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی شکل و صورت حضرت اسحاق علیہ السلام جیسی ہوگئی یا ان کا لباس پہن لیا و تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب موت کے دہانے میں پہنچ
جائے گا ۔ اور اس سے نجات ملے گی۔

khwab mein hazrat ishaq A.S ko dekhna,dreaming of hazrat ishaq alaih e salam,

Post a Comment

0 Comments