Ad 1

khwab mein namaz parhna ki tabeer

خواب میں نماز پڑھنا کی تعبیر
 ڈریمنگ آف پریئر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ نماز مشرق کی طرف پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ حج کو
جائے گا اور اگر حج کااہل نہیں ہے تو اس کا میلان عیسائیوں کی طرف ہو گا اور اگر دیکھے کہ مغرب کی طرف نماز پڑھتا ہے اور اس کا میلان
قبلہ کی طرف ہے۔ دلیل ہے کہ اسلام کی پشت قبلہ کی طرف ہے۔ دلیل ہے کہ راہ  دین میں حیران ہو گا اور اگر نماز قبلہ کی طرف پڑھے۔
دلیل ہے کہ راہ  دین میں مقیم ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی قوم کی امامت کراتا ہے۔ دلیل ہے کہ جس قدر مقتدی ہیں
اتنی جماعت پر سرداری کرے گا اور اگر دیکھے کہ نماز کا وقت گزرا ہے اور اس نے کوئی پاکیزہ جگہ نہیں پائی ہے کہ نماز پڑھے۔ دلیل ہے کہ
اس کا کام مشکل سے پورا ہو گا اور اگر دیکھے کہ نماز توڑی ہے اور وہ نماز ادا نہ کی یا بے وضو پڑھی ہے - دلیل ہے کہ جس مطلب میں ہے وہ
پورا نہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے مسجد یا مدرسے میں امامت کرائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ اس کا تابعدار ہو گا اور اگر اس
کے خلاف دیکھے تو اس کی تاویل بھی خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ نماز میں رکوع اور سجود پوری طرح سے بجالایا ہے دلیل ہے کہ اس کا دین
اور دنیا کا کام نیک ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ نماز پیشین وقت پر گزاری ہے اور آسمان روشن اور پاکیزہ ہے دلیل ہے
کہ حق تعالی کی طرف سے اس کے مراتبہ  بلند ہوں گے اور اگر آسمان تیرہ  اور ابر والا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے
نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی امید پوری ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس نے شام کے فرض پڑھے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اپنے اہل و عیال
سے معاملہ کرے اور ان سے شاد اور خوش ہو گا۔

khwab mein namaz parhna ki tabeer
dreaming of prayer interpretation in islam

dreaming of prayer interpretation in islam, khwab mein namaz parhna ki tabeer,

Post a Comment

0 Comments