Ad 1

Khwab Mein Kaaba Dekhnay Ki Tabeer

dream ogf holy kaaba,ک,Khwab Mein Kaaba Dekhnay Ki Tabeer,


حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کعبہ شریف کا دیکھنا خلیفہ کو دیکھنا ہے اور جس قبلہ کا کعبہ ہے جو زیادتی اور نقصان کہ کعبے میں دیکھے گا خلیفہ میں ہو گی۔ اگر دیکھے کہ اس نے کعبے کا طواف کیا ہے تو اس کے دین کی صلاح پر دلیل ہے اور خلیفہ راحت مائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے احرام باندھا ہوا ہے اور رخ کعبے کی طرف ہے۔ اس کی صلاحیت کی زیادتی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا مکان کعبہ ہو گیا ہے اور لوگ زیارت کو آتے ہیں دلیل ہے کہ امانت کی حفاظت کرے گا اور عزت اور مرتبہ پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ نے فرمایا ہے اگر بادشاہ دیکھے کہ کعبہ میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ خلیفہ سے بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ کعبہ گرا ہے یا جلا ہے دلیل ہے کہ خلیفہ کا حال برا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کھبے میں سے کوئی چیز لی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خلیفہ سے فائدہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کعبہ میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ خلفاء سے اس کا کام عمدہ ہو گا۔
 حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کعبے کا اصل ایمان اور مسلمانی ہے۔ اور اگر اپنے آپ کو کہے میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ دشمن کی طرف سے شرارت سے امن میں رہے گا اور اس کی دعا قبول ہو گی۔ فرمان حق تعالی ہے۔ ومن دخلہ کان امنا۔ اور جو شخص اس میں داخل ہو گا اسن میں ہو گا۔) اور اگر دیکھے کہ حجر اسود کی طرف رخ کر کے بوسہ دیتا ہے دلیل ہے کہ حج کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ آنحضرت کی مبارک زیارت کر رہا ہے یا مقام ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا ہے دلیل ہے کہ حج کو جائے گا اور سلامتی سے واپس آئے گا اور اگر اپنے آپ کو کعبہ کی چھت پر دیکھے تو بد مذہب ہونے پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کعبہ چار وجہ پر ہے۔ (۱) خلیفہ (۲) امام (۳) ایمان اور مسلمانی (۳) خوف سے سب طرح کا امن۔
Khwab Mein Kaaba Dekhnay Ki Tabeer

 Khwab Mein Kaaba Dekhnay Ki Tabeer,dream ogf holy kaaba,ک,

Post a Comment

0 Comments