Ad 1

khwab mein baaz eagle dekhna ki tabeer

dreaming of eagle
khwab mein baaz dekhna
khwab mein baaz eagle dekhna ki tabeer
ڈریمنگ آف ایگل 
 خواب میں باز  دیکھنا 
 خواب میں باز  ایگل دیکھنا کی تعبیر 
حضرت ابن سیرین  رح  نے فرمایا ہے کہ اگر کسی نے خواب میں دیکھا ہے کہ اس نے  باز  پکڑا ہے۔اس کے ہاتھ میں مطیع ہے  یا  اس کو کسی نے دیا ہے ۔

تو اس  کی دلیل ہے کے عزت اور مرتبہ میں اضافہ ہے ۔
اور دیکھے کہ باز  اس کے ہاتھ سے گرا اور مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ مرتبہ  سے گر کر تنگ دست ہوگا۔
باز  
حضرت ابراھیم كرمانی رح  نے فرمایا ہے کہ
 اگر خواب میں سفید پایا ہے۔ اگر بادشاہی ملازمین  سے ہے تو بادشاہ سے ولایت اور عزت پائے گا۔ 

اور اگر عورت رعیت میں سے ہے بہت سا  مال پاءے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس
کوکسی نے باز  بخشا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند صاحب مرتبہ اور حسین آئے گا۔ 

اور اگر دیکھے کہ باز چھت پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو نءے بادشاہ سے صحبت ہوگی اور خیر منفعت پائے گا۔

 اور اگر دیکھے کہ با ز بھاگا ہے اور گھر
میں گیا ہے اور عورت کے دامن کے  نیچے چھپ گیا ہے ۔

تو دلیل ہے کہ اس کی عورت کے ہاں خوبصورت لڑکا پیداہوگا۔

اور اگر دیکھے کہ باز کے پاؤں میں سونے یا چاندی کی جھانجر ہے تو دلیل ہے کہ اس عورت کے ہاں لڑکی پیدا ہوگی۔

حضرت جابر مغربی رخ نے فرمایا  ہے۔اگر  کوئی باز پائے اور اس کو مار ڈالا ہے  تو دلیل ہے کہ اگر شخص بادشاہی لوگوں میں سے ہے تو اپنے کام سے معزول ہوگا۔

 اور اگر ان میں سے نہیں ہے تو اہل خانہ کی طرف سے رنج پائے گا۔

 اور اگر دیکھے کہ باز اس کے ہاتھ سے اڑا اور واپس نہیں آیا ہے۔ اگر یہی خواب بادشاہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس نے ہاتھ سے سلطنت نکل جائے گی۔

 اور اگر باز واپس آیا اور اس کے ہاتھ پر بی تو دلیل ہے کہ ملک اور قدرت پائے گا۔


حضرت جعفر صادق نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ باز اس کا مطیع ہے تو اس کی تاویل پانچ وجہ پر ہے۔ اول تابعداری ۔ دوم خوشی۔ سوم بشارت۔ چہارم فرزند جو ماں باپ کا نا فرمان ہو گا ۔ اور مال بقدرو قیمت باز  پا نا خاص کر اگر باز
سفید اورمطیع ہے۔ تو دو ہزار درہم لیں گے۔

 اور اگر مطیع نہیں ہے تو اس کی تاویل چار وجہ پر ہے۔

 اول بادشاه ظالم ۔ 

دوم حاکم جو بدی کی طرف مائل ہوگا۔

 سوم خیانت کرنے والا فقیہ۔ 

چہارم فرزند جو ماں باپ کا نافرمان ہوگا۔




khwab mein baaz eagle dekhna ki tabeer,dreaming of eagle,khwab mein baaz dekhna,
 

Post a Comment

0 Comments