Ad 1

khwab mein cheeta tiger dekhna

khwab mein cheeta tiger dekhna
khwab mein cheeta  dekhna 
dreaming of tiger   
خواب میں چیتا ٹائیگر دیکھنا
 خواب میں چیتا  دیکھنا
پلنگ (چیتا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیتا قوی اور مضبوط دشمن ہوتا ہے۔ 

اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ چیتا کے ساتھ جنگ کرتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اپنے دشمن کے ساتھ جھگڑا کرے گا۔

 اور دشمن کو غلبہ اور فتح ہوگی یعن اگر چیتا اس پر غالب رہا۔ تو دشمن غالب ہو گا۔ 

اور اگر وہ چیتے پر غالب آیا تو وہ دشمن پر فتح  یاب ہو گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کا گوشت کھایا ہے۔

 تو دلیل ہے کہ جنگ اور جھگڑوں میں پڑے گا۔ لیکن آخرکار فتح یاب ہوگا ۔اور شرف و بزرگی حاصل کرے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ چیتے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا ۔

اور دشمی کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کے ساتھ جنگ کرتا ہے۔ اور ایک دوسرے پر کوئی بھی غالب میں آیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے۔

کہ بادشاہ سے اس کو بڑا خوف پہنچے گا۔ یا سخت بیماری پائے گا اور اس کے بعد شفاء ہوگی۔

اور اگر خواب میں دیکھے کہ شیر چیتے کو کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دشمن سے خوف پہنچے گا اور نتیجہ امن ہو گا۔

اور اگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کا چمڑا یا ہڈی یا بال اس کے لئے ہیں یا کسی نے اس کو دیئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس قدر دشمن کا بال پائے گا۔

 اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ چیتے کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اسلام سے منہ پھیرے گا اور اس کو کچھ خبر نہ ہوگی۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیتے کو دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ اول قوی دشمن دوم: دشمن سے مال پانا سوم: بادشاہ کا خوف۔
newfatimablog.com


khwab mein cheeta tiger dekhna, khwab mein  tiger dekhna ,
 

Post a Comment

0 Comments