Ad 1

khwab mein paon feet dekhna ki tabeer

dreaming of feets
khwab mein paon dekhna
khwab mein paon feet dekhna ki tabeer
ڈریمنگ آف فیٹس
خواب میں پاؤں دیکھنا
خواب میں پاؤں فیٹ دیکھنا کی تعبیر
dreaming of feets ,khwab mein paon dekhna ,khwab mein paon feet dekhna ki tabeer,
khwab mein paon dekhna ,khwab mein paon feet dekhna ki tabeer

حضرت دانیال رح نے فرمایاہے کہ اگر کسی ایک پیر  کٹا ہوا دیکھے تو  دلیل ہے کہ اس کانصف مال ضائع ہو گا اگر دونوں پاؤں کٹے ہوئے یا  ٹوٹے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا سب مال جائے گا یا خودمرے گا اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ اگر کوئی دونوں پاؤں شکستہ یا کٹے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ سفرکو جائے گا۔ اور اگردیکھے کہ اس کے پاؤں  لوہے یا تانبے کے ہیں دلیل ہے اس کی  عمر دراز ہو گی۔اور اس کا مال باقی  ر ہے گا اور اگر دیکھےکہ اس کے پاوں کا نچ کے  ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عمر جلد حتم ہوجائے گی اور مال  نہ رہے گا ۔ کیوں کے کانچ کو بقاء اورطاقت نہیں ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں شل ہیں تو اس کے حال کے ضعف اور سستی کی دلیل ہے۔ ہر ایک حالمیں خواہ خیر ہو یا شر ہو۔حضرت ابن سیر ین رح نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی نیک آدمی خواب میں دیکھے کہ اس کا پاؤں شل ہوگیا ہے تو دین کی زیادتی کی دلیل ہے فرمان حق تعالی ہے۔ولا على الأعرج حرج ( اور لنگرے  پر کوئی حر ج  نہیں ہے)اور اگر دیکھے کہ اس کے پاوں پر رسی  بندھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو کسی سے فائدہ پڑے گا۔
 اور اگر دیکھے کہ اسکے پاؤں نہیں ہے اورلکڑی کے سہارے پر چلتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی پر بھروسہ کرے گا اور اس سے وفاداری نہ دیکھے گا۔اور اگر کوئی شاہی حا کم دیکھے کہ اس کے دونوں پاؤں کٹے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ کام سے معزول ہوگا اوراس کا مال ضائع ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں لوہے کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کاپاؤں چاندی کا ہے اور ایڑی سنہری ہے تو بھی یہی تاویل گذشتہ ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا پاوں درد کرتا ہے تو دلیل ہےکو نقصان اٹھائے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں ستون سے بندھا ہے۔ اس کی تاویل بہتر ہے کیونکہ درخت مرد کی طرح ہے اورستون مرد ے کی طرح ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں جال  میں ہے یا زمین میں چلا گیا ہے تو دلیل ہے کہ جس قدرپاؤں گھساہے۔ اسی قدر  مکر اور حیلے میں گرفتار ہوگا ۔
 اور اگر دیکھے کہ پاؤں کی جگہ یا قبر میں چلا ہے تو دلیل ہے کہدین ودنیا کے کام سے رکے گا۔ یا کوئی اس کو بات کہے گا کہ اس سے بيمار ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ بیل پر پاؤں ہلا رہا ہےتو دلیل ہے کہ کام کی سحت جستجو کرے گا۔حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے کہ کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کا پاؤں اونٹ بال کےگھر جیسا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی قوت وافر اور اتنی زیادہ ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں گھوڑے یا گد ھے جیسا  ہے تودلیل ہے کہ اس کی قوت اور مرتبہ زیادہ ہوگا۔اور اگر پاوں درندے کے پنجے جسے  دیکھے تودلیل ہے کہ مال حرام مال کرے گا اور اگر پاوں مرغوںکے  جسے د یکھے تواس کے کسب  اور معیشت کی قوت کی دلیل ہے اور زمین پر پائے گا۔حضرت جعفر صادق نے فرمایا ہے کہ پاؤں کا خواب میں د یکھناسات وجہ پر ہے۔اول عیش۔ دوم عمر سوم کوشش کرنا۔ چہارم طلب مال پنجم قوت ششم سفر ہفتم عورت ۔ اور خواب میںپاؤں کا نچانا کوفتہ کرنا مصیبت اور رنج ہے۔

 

Post a Comment

0 Comments