Ad 1

khwab mein charagh dekhna

خواب میں چراغ دیکھنا
 ڈریمنگ آف لیمپ 
 خواب میں لیمپ دیکھنا
khwab mein charagh dekhna
dreaming of lamp
khwab mein lamp dekhna

چراغ
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چراغ گھر کا خادم ہے اور دوسرے اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ گھر کی نماءندہ ہے۔ 
اگر خواب میں دیکھے کہ ان کے گھر میں پاکیزہ چراغ روشن ہے تو دلیل ہے کہ گھر کی مالکن باصلاح اور نیک خصلت
عورت ہے اور اگر دیکھے کہ چراغ جلتا ہے تو یہ گھر کی مالک۔ یا عورت یا خاد مہ کے رنج پر دلیل ہے۔
 اور اگر دیکھے کہ چراغ گل ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ گھر گرے گا اور گھر کی مالکہ مرے گی۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ چراغ دان میں چراغ روشن ہے تو دلیل ہے کہ اگر شادی شدہ ہے تو لڑ کا ہوگا ورنہ عورت کرے گا یا کنیز  خریدے گا۔
 اور اگر کوئی اس کا سفر میں گیا ہے تو واپس آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شہر میں بہت سے چراغ ہیں تو دلیل ہے کہ ملک کا بادشاه عاد ل اور قاضی منصف ہے اور شہر کے لوگوں کو خوشی اور نشاط ہوگی۔
حضرت اسماعیل اشعث رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بہت سے چراغ ہیں۔
 تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند آئے گا جو عزت و دوست پائے گا اور اگر خواب دیکھنے والا گناہ گار ہے تو دلیل ہے کہ حق  تعالی کی طرف رجوع کرے گا اور توبہ
کرے گا اور اگر مشرک ہے تو ہدایات  پائے گا اور اگر مسلمان ہے تو عبادت کی توفیق  پائے گا۔ 
فرمان  ہے: وسراجا منيرا ها
بشرالمومنین بان لهم من الله فضلاكبيرات (اور چراغ روشن ہے اور ایمان والوں کو بشارت دی کہ ان پر اللہ تعالی کی طرف سے بڑا فضل ہے۔)
newfatimablog.com



khwab mein charagh dekhna,dreaming of lamp,khwab mein lamp dekhna

 

Post a Comment

0 Comments