خواب میں برف دیکھنا | khwab mein buruf dekhna

السلام علیکم و رحمة اللہ تعالیٰ
نامہ چینل میں خوش آمدید
خواب میں برف جمع ہوئی دیکھنا

اگر کوئی شخص خواب میں دیکھتا ہے کہ برف جمع ہوئی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے کوئی غم حاصل ہوگا۔
اور اگر کوئی دیکھتا ہے کہ وہ جمع ہوئی برف کھا رہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کو روزی حاصل ہوگی۔

اگر کوئی شخص خواب میں دیکھتا ہے کہ برف صاف ستھری ہے اور وہ اپنے گھر کو لے جا رہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ مال جمع کرے گا۔
اس کے علاوہ اگر کوئی دیکھتا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں صاف ستھری اور پاکیزہ برف اس کو حاصل ہوئی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ مالِ حلال جمع کرے گا۔

اور اگر کوئی دیکھتا ہے کہ برف میلی کچیلی ہے تو دلیل ہے کہ ایسا مال جمع کرے گا جو حرام ہوگا۔
اور اگر کوئی سردیوں کے موسم میں پاکیزہ برف دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے عیش کو خوب اچھی طرح گزارے گا اور اپنے روزگار سے فائدہ حاصل کرے گا۔

Post a Comment

0 Comments