khwab mein ghaib shakhs dekhna

khwab mein ghaib shakhs dekhna
خواب میں  غائب شخص دیکھنا

غائب
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ سفر کا غائب اس کے نزدیک آیا ہے۔ دلیل ہے کہ غائب کا خط یا خبر آئے گی۔ اور اگر اپنے گھر سے غائب ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں کے پاس اس کا خط یا خبر آئے گی۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کا غائب سفر سے واپس آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا رکا ہوا کام
پورا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا غائب ترش رو اور فکر مند ہے۔ اس کی تاویل خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا غائب سوار سفر سے واپس آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا غائب جلدی سفر سے نعمت اور مال کے ساتھ واپس آئے گا۔ اور اگر غائب کو عاجز اور پیادہ اور برہنہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ راستے میں غائب کو ڈاکو ماریں گے اور مفلس ہو کر واپس آئے
گا۔
newfatimablog.com

خواب میں غائب شخص دیکھنا,khwab mein ghaib shakhs dekhna

 

Post a Comment

0 Comments