خواب میں کچھ ملنا
خواب میں تحفہ ملنا
خواب میں عطا ہونا
خواب میں تحفہ ملنا
خواب میں عطا ہونا
عطاء ( بخشش)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کوئی چیز بخشش میں ملی ہے۔ معجر کو دریافت کرنا چاہیے کہ کس قسم کی بخشش ملی ہے۔ سونا یا چاندی یا کپڑا ہے اور بخشش دینے والا نا معلوم شخص ہے یا معلوم شخص ہے، مرد ہے یا
عورت۔ جب سب باتیں دریافت ہو جائیں تو تعبیر بیان کرے۔ اگر وہ پسندیدہ چیز ہے تو اس کو خیر اور نیکی حاصل ہو گی۔ اور اگر بخشش دینے والا نا معلوم شخص ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کی طرف سے اس کو ذلت ہو گی۔ اور اگر عطاء خطاء کے وعدے پر ہے تو یہ سب جھوٹ ہے اور اگر دیکھے کہ عطالی ہے اور پھر واپس کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی نیک اور بدی عطا دینے والے کی
طرف رجوع کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو میوہ یا کپڑا یا کوئی شیریں چیز بخشش میں ملی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو حاصل ہو گی اور اگر بخشش دینے والا عیسائی یا یہودی ہے اور وہ عمدہ اور اچھی بخشش ہے اور اس نے خواہش سے لی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا ایمان خطرے میں ہو گا۔ اور اگر یهودی یا عیسائی خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی مسلمان نے بخشش دی ہے اور اس نے خواہش سے لی ہے دلیل ہے کہ مسلمان ہو
گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے بخشش دی ہے اور اس نے شکریہ ادا کیا ہے۔ دلیل ہے کہ مال کی زیادتی اور تندرستی ہوگی اور اگر شکریہ ادا نہیں کیا ہے تو تاویل خلاف ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ بخشش کوئی اچھی چیز ہے اور بخشش دینے والا کوئی کمینہ شخص ہے تو اس
کی تاویل بری ہے۔
newfatimablog.com
khwab mein kuch milna
khwab mein tohfa milna
khwab mein atta hona
khwab mein kuch milna ki tabeer
khwab mein tohfa milna ki tabeer
khwab mein atta hona ki tabeer
khwab mein kuch milna ki tabeer urdu mein
khwab mein tohfa milna ki tabeer urdu mein
khwab mein atta hona ki tabeer urdu mein
0 Comments