khwab mein lash dekhna خواب میں لاش دیکھنا | خواب میں میت دیکھنا | جنازه (میت)


خواب میں حنوط دیکھنا
خواب میں حنوط کرنا
خواب میں لاش دیکھنا
خواب میں میت دیکھنا
جنازه (میت)
(1) کسی نے دیکھا کہ وہ کیسے تو دلیل ہے وہ ان کیساتھ مواخات کا معاملہ کر دیگا
(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ میت کی چار پائی پر اسکور کھا گیا مگر اس کو کوئی اٹھا نہیں رہا تو دلیل ہے کہ وہ کسی صاحب سلطنت کی تابعداری کریگا۔ اور اس سے مال پائے گا اور اس کو کچھ فائدہ بھی حاصل ہو گا (۳) خواب میں جنازے کے پیچھے پیچھے چلنا کسی بے دین بادشاہ کی پیروی کی دلیل ہے (۴) اپنے آپ کو میت کے اوپر پڑا ہوا دیکھنا مال کی کثرت کی دلیل ہے (۵) کسی نے خواب میں دیکھا کہ لوگوں نے اس کو اٹھا کر میت کی چار پائی پر رکھدیا اور اپنے کندوں پر اس کو اٹھا کر لے گئے تو دلیل ہے کہ وہ رفعت و قوت پائے گا لوگوں پر غالب ہوگا، گویا ان کی گردنوں پر سوار ہو گا اس کے اتباع اس کے زیر دست رہیں گے ۔ (۶) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ مرا ہے اور لوگ اس پر رور ہے ہیں تو اسکے حسن انجام کی یہ دلیل ہے (۷) اور اگر دیکھے کہ لوگ صاحب خواب کے مرنے پر نہیں روئے بلکہ ہر ایک اس کی برائی بیان کر رہا ہے تو برے انجام کی اور عاقبت کے خراب ہونے کی دلیل ہے (۸) کوئی والی یا تاجر یا کوئی رئیس یا صانع خواب دیکھے کہ اس کا انتقال ہو گیا اور لوگ اس کے لئے دعائیں کر رہے ہیں اور اس کی اچھی تعریف کر رہے ہیں تو تعبیر ہے کہ اس کی عاقبت اچھی ہوگی (۹) کسی نے دیکھا کہ وہ چار پائی پر لیٹا ہے اور چار پائی زمین پر چل رہی ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کشتی پر سوار ہو گا (۱۰) کسی نے دیکھا کہ جنازہ ہوا میں چل رہا ہے تو دلیلی ہے کہ اس علاقے کے رئیس یا عالم کا انتقال ہو گا جس کی وجہ سے ان کے امور کی رہنمائی کرنے والا کوئی نہ رہیگا یا اس کی تعبیر ہے کوئی بلند مرتبہ والا شخص مسافرت کی حالت میں یا حج کے راستے یا جہاد میں انتقال کر جائے گا (۱۱) جنازوں کا جانے پہچانے قبرستان میں پہنچ جانا اہل حق کو حق پہنچنے کی دلیل ہے (۱۲) کسی علاقے میں بہت سے جنازے رکھے دیکھنا اس علاقے میں فسق و زنا کی کثرت کی علامت ہے (۱۳) خواب میں جنازہ اٹھانا حرام مال حاصل کرنے کی نشانی ہے۔ (۱۴) عورت کا خواب میں مر جانا اور چار پائی پر رکھ کر اٹھایا جانا شادی شدہ ہونے کی دلیل ہے اور شادی شدہ عورت کے لئے یہ خواب اس کے دینی بگاڑ کی علامت ہے (۱۴) کسی بازار میں جنازہ رکھا دیکھنا اس بازار کے سامان خرچ ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۱۵) جنازہ تابوت کے اوپر رکھ کر اٹھانا منصب اور سفر کی دلیل ہے۔ (۱۶) خواب میں جنازہ کے ساتھ چلنا مسافر کو رخصت کرنے کے لئے ساتھ چلنے پر دلالت کرتا ہے یا تعبیر یہ ہے کہ وہ انسان اس شخص کے ذریعے راحت حاصل کرنا چاہتا ہے جس پر میت کی دلالت ہوتی ہے اس لئے کہ جنازے کے ساتھ جانے والے
کے لئے ایک قیراط کے برابر اجر ہے اور تدفین تک حاضر رہنے وا لاط کے برابر اجر ملے گا مگر اس قیراط کی
مقدار اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔
khwab mein hanoot dekhna
khwab mein hanoot karna
khwab mein lash dekhna
khwab mein mayat dekhna

khwab mein hanoot dekhna, khwab mein hanoot karna, khwab mein lash dekhna ,khwab mein mayat dekhna

 

Post a Comment

0 Comments