Ad 1

Aina Mujh Ko Dekh Kar Kehta Hai Ah Thoo | Rehman Faris

 

Aina Mujh Ko Dekh Kar Kehta Hai Ah Thoo

Recent,Aina Mujh Ko Dekh Kar Kehta Hai Ah Thoo,Rehman Faris,


آئینہ مُجھ کو دیکھ کے کہتا ہے آخ تُھو:
اب کے عجیب دن مِرے شعروں پہ آئے ہیں
یعنی قلم بھی دنگ ہے، لکھّے تو کیا لکھے
تازہ لہو سے کر لے رقم کربلا کا غم ؟
یا نوحہ بھیڑیوں بھرے لاہور کا لکھے ؟
چودہ اگست کے لیے کوئی ہری غزل ؟
یا چار سَو درندوں کا اک مرثیہ لکھے ؟
آدم کی بے مُہار ہوس پر پھڑکتے شعر ؟
یا کم لباس حوّا کو ہی بے حیا لکھے ؟
باریش طالبوں کا قصیدہ بطرزِ نثر ؟
افغان بیبیوں کے دلوں کی صدا لکھے ؟
کُفّار کی شکست پہ کوئی سلیس ہجو ؟
یا اپنے مومنین کی مدح و ثنا لکھے ؟
ویسے تو نُورِ حق سے ہے روشن مِرا قلم
میری دوات میں مِرے اسلاف کا لہُو
دل چاہتا ہے لکھوں مُسلماں کی عظمتیں
بیٹھا ہُوں کرکے چشمۂ زم زم سے مَیں وضو
لیکن لکھوں مَیں جب بھی کوئی مصرعۂ عظیم
آئینہ مجھ کو دیکھ کے کہتا ہے آخ تھُو
رحمان فارس

Post a Comment

0 Comments