خواب میں لگام دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ لگام ٹوٹی یا ضائع ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس کے مرتبہ اور بزرگی
میں نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ گھوڑوں کی طرح اس کے سر پر لگام ہے دلیل ہے کہ روزہ رکھے گا اور گناہوں سے توبہ کرے گا۔
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ جو شخص نابکار اور بد سگال ہے اس کے منہ میں لگام ڈالی جاتی ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لگام نیک آدمی کے سر پر ہوتی ہے کہ ہمیشہ مالک کے علم میں
ہوتا ہے اور آزاد سر اچھا نہیں ہے اور بیان کرتے ہیں کہ خواب دیکھنے والا باادب اور دانائی والا شخص ہو تا ہے۔
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لگام تین وجہ پر ہے۔ (۱) شرف اور بزرگی (۲) روزہ رکھنا (۳)
ادب اور دانائی۔
اور خواب میں لگام فروش ولایت کے کاموں کی تدبیر کرنے والا ہے۔
newfatimablog.com
khwab mein lgam dekhna
khwab mein lagam dekhna
0 Comments