Ap (saw) per wahi kaisay ati thi? Sahih Bukhari Hadith 2 Nazool Wahi

صحیح بخاری 

حدیث 

نزول وحی

بخاری 2

sahih bukhari hadith no 2

 آپ پر وحی کس طرح آتی تھی ؟  

Ap (saw) per wahi kaisay ati thi?

 حارث بن ہشام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا یا رسول اللہ ! آپ پر وحی کس طرح آتی ہے ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کبھی تو میرے پاس گھنٹی کی آواز کی طرح کی آواز آتی ہے اور ( نزول وحی کی تمام حالتوں میں ) یہ ( حالت ) مجھ پر زیادہ دشوار ہے ۔ پھر ( یہ حالت ) مجھ سے دور ( موقوف ) ہو جاتی ہے اس حال میں کہ ( فرشتے نے ) جو کچھ کہا اس کو اخذ کر چکا ہوتا ہوں اور کبھی فرشتہ میرے سامنے آدمی کی صورت میں آتا ہے اور مجھ سے کلام کرتا ہے تو جو کچھ وہ کہتا ہے اس کو میں حفظ کر لیتا ہوں ۔ “ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ بیشک میں نے سخت سردی والے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی اترتے ہوئے دیکھی اور سلسلہ منقطع ہونے پر ( یہ دیکھا کہ اس وقت ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ( مقدس ) پیشانی سے پسینہ بہنے لگتا تھا ۔


Sahih Bukhari Hadith 2 Nazool Wahi

Sahih Bukhari Hadith 2 Nazool Wahi


Post a Comment

0 Comments