Ad 1

khwab mein mani dekhna

 khwab mein mani dekhna

خواب میں منی دیکھنا 

منی وہ پانی ہے کہ جس سے بچہ پیدا ہوتا ہے حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منی کا دیکھتا مال ہے

جس سے کہ خوش ہو گا اگر دیکھے کہ اس کے پاس آب منی کا ایک مٹکا ہے دلیل ہے کہ بہت مال حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس

کے عضو تناسل سے بہت سی منی نکلی ہے دلیل ہے کہ اس قدر اپنی کمائی سے مال بہت ساحاصل کرے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے آب منی جاری ہے دلیل ہے کہ اس قدر

بنانے سے مال حاصل کرے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کی منی نکلی ہے دلیل ہے کہ مال پاءے گا فرمان حق تعالی ہے۔ انا

خلقنا الانسان من نطفة امشاج نبتليه (تم نے انسان کو نطفہ سے پیدا کیا ہے جس کو ہم آزماتے ہیں۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منی چار وجہ پر ہے۔ (۱) فرزند (۴) زیادتی مال (۳) نقصان مال (۴) اور اگر صاحب خواب دیکھے کہ اس کی منی باہر کی ہے تو معبر کو چاہیے کہ زیادتی مال پر تعبیر بیان کرے اور اگر منی نہیں نکلی ہے تو مال کا نقصان ہو گا۔

newfatimablog.com


khwab mein mani dekhna  ,خواب میں منی دیکھنا



Post a Comment

0 Comments